خیبرپختونخوا کابینہ میں معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض

پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ میں معاونین خصوصی کو قلمدان مل گئے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اعلامیہ کے مطابق مصور خان کو ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات، سہیل آفریدی کو محکمہ مواصلات کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نیک محمد خان کو محکمہ ریلیف اور ہمایوں خان کو جیل خانہ جات کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں