عمران خان کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار

راولپنڈی:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے اور سائبر کرائم ونگ کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی موجودگی میں ہی کسی تفتیش میں شامل ہوں گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹ کی تحقیقات کے لئے خصوصی طور پر اڈیالہ جیل آئی تھی۔

ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں سوا گھنٹہ سے زائد موجود رہی انکار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں