پنجاب واقعی اتنا خوشحال صوبہ ہے تو 51 لاکھ غریب خاندان کیوں ہیں؟ مزمل اسلم

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کے تقسیم پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

اپنے بیان میں مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ‏پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ غریب اور مستحق افراد کا صوبہ ہے، دلیل یہ ہے 51 لاکھ پنجاب کے خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے نمبر پر سندھ کے 26 لاکھ خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے لیتے ہیں، خیبر ہختونخوا کے 22 لاکھ خواتین اور بلوچستان کے 4 لاکھ 85 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ فنڈز سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کے 21 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ سے فنڈز لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال ہے اگر پنجاب واقعی اتنا خوشحال صوبہ ہے تو 51 لاکھ غریب خاندان کیوں ہیں؟ خیبر پختونخوا کا سمجھ آتا ہے کیونکہ پچھلے 20 سالوں سے آپریشن اور دہشت زدہ ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب کو این ایف سی کے تحت 52 فیصد وسائل بھی دیئے جاتے ہیں، اس کے باوجود اتنی غربت بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں