گل پلازہ کی سرچنگ مکمل، ملبہ اٹھانے کا کام جلد مکمل کر لیا جائیگا: چیف فائر آفیسر

کراچی: (دنیا نیوز) چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا کہ ملبہ اٹھانے کا کام جلد سے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے ’’دنیا نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلڈنگ کی سرچنگ بھی کم و بیش مکمل ہوچکی ہے، کے ایم سی کی تمام مشینری ملبہ اٹھانے کی کام میں مصروف ہے، پہلے دن لوگوں کا رش بہت تھا اس لئے کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہمایوں خان نے مزید بتایا کہ رات میں آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں