سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس: رولز میں ترامیم کی منظوری کا فیصلہ موخر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں رولز میں ترامیم کی منظوری کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری ہو گیا جس کے مطابق اجلاس میں ججز کیخلاف 59 شکایات کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق 59 میں سے 50 شکایات کو داخل دفتر کر دیا گیا، 6 شکایات کو موخر جبکہ تین شکایات پر مزید کارروائی کا فیصلہ ہوا۔
8 شکایات کے جائزہ کے وقت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اجلاس میں نہیں بیٹھے، رولز میں ترامیم کی منظوری کا فیصلہ آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے تین شکایات پر کارروائی کا فیصلہ کیا، 8 شکایات پر غور کے دوران کونسل کی تشکیل نو کی گئی۔
8 شکایات پر غور کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جگہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو شامل کیا گیا، نئے رولز کی تیاری آئندہ اجلاس تک موخر کر دی گئی۔