سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 13 کلو میٹر تھی، جبکہ مرکز خضدار، بلوچستان سے 86 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔

خضدار میں ایک گھنٹے کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں قمبر، شہدادکوٹ، دادو، جھل مگسی، جعفرآباد، نصیر آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں