خیبرپختونخوا: جنوری اور فروری میں دہشت گردی کے 185 واقعات
پشاور: (ذیشان کاکا خیل) خیبرپختونخوا میں جنوری اور فروری کے دوران دہشت گردی کے 185 واقعات ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، حکومت نے اعداد و شمار مرتب کرلئے، حکومت کی مرتب کئے گئے اعداد شمار کی کاپی دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق صرف 2 ماہ میں فائرنگ کے 91 اور آئی ای ڈی بلاسٹ کے 20 واقعات ہوئے، باڈر کی دوسرے جانب سے دہشت گردی کے 5 مختلف واقعات ہوئے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ 3 ہینڈ گرنیڈ ،ٹارگٹ کلنگ کے 2 اور مارٹر گولہ پھٹنے کے 41 واقعات ہوئے، 2 میزائل ، 5 راکٹ گرنے اور 3 مائن دھماکوں کے واقعات سامنے آئے۔
صوبائی حکومت کی رپورٹ کے مطابق صرف 2 ماہ میں سب سے ذیادہ بدامنی کے 60 واقعات شمالی وزیرستان میں رپورٹ ہوئے، باجوڑ میں 34 اور خیبر میں 24 دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف 2 ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 100 سے زیادہ پولیس ، شہری، لیویزاور دیگر زخمی و جاں بحق ہوئے۔