خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس کے دوران متعدد بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود، دیگر جنگی سامان، 2 گاڑیاں اورایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے: خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
دہشت گرد خاران اور لجے میں لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزبلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments