شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ روکنے کی کوشش 3 افراد کی جان لے گئی

نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں دو فریقین کے درمیان شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر زبانی تکرار کے دوران گولیاں چلنے سے باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق اور دو راہ گیر شدید زخمی ہو گئے۔

تحصیل پبی میں تھانہ جلوزئی کے علاقے شاہ کوٹ پایان میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے روکنے پر دو فر یقین حضرت حسین اور شاہد ولد خوشحال گروپ میں زبانی تکرار ہوئی جس کے بعد فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

گولیاں لگنے سے ایک فریق سے حضرت حسین ولد محمد عامر عمر 20 سال اور دوسرے فریق سے شاہد ولد خوشحال عمر 45 سال اور اس کا بیٹا سنگین ولد شاہد عمر 25 سال ساکنان شاہ کوٹ پایان جاں بحق ہو گئے۔

دوسری جانب فائرنگ سے دو راہ گیر شاہ روز ولد قادر شاہ اور ماجد نواز ولد نور نواز ساکنان شاہ کوٹ پایان شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

علاوہ ازیں واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کر لیے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...