ترکیہ : میزائل اور دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ، 5 مزدور جاں بحق

انقرہ : (ویب ڈیسک ) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں راکٹ میزائل اور دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں5مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ کے گورنر واسپ ساہن کاکہنا ہے کہ انقرہ سے 40 کلومیٹر دور ایم کے ای نامی راکٹ اور دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ فائر اور ریسکیو اہلکاروں نے اپنا آپریشن مکمل کر لیا ہے ، فیکٹری میں کوئی کارکن پھنسا ہوا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

 


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں