صیہونی فورسز کی غزہ میں گولہ باری جاری، مزید 67 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں صیہونی مظالم میں کمی نہ آسکی، ڈرون حملے اور گولہ باری میں مزید 67 فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے محفوظ قرار دیے گئے المواسی کیمپ پر پھر حملہ کردیا جس میں 40 فلسطینی شہید جبکہ 60زخمی ہوگئے، صیہونی فوج نے خان یونس کے کیمپ پر بھی حملہ کیا جہاں سے 19فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

رفاہ میں اسرائیلی بمباری سے 3 فلسطینی شہید اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے، غزہ شہر میں کھانے کے ایک اسٹال پر بمباری کے بعد پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پولیو مہم کیلئے شمالی غزہ جانے والے یو این عملے کو حراست میں لے لیا، نابلس کے 3 دیہات پر اسرائیلی قبضے کیلئے فلسطینیوں کو جگہ خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جنگ میں اب تک 41ہزار20 فلسطینی شہید اور 94 ہزار 925 افرادزخمی ہو چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں