لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تیزی، رہائشی عمارتیں، تجارتی مراکز، سکول ہسپتال تباہ

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تیزی آگئی، رہائشی عمارتوں پر بغیر وارننگ کے بمباری کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں اسرائیلی فضائیہ نے 13 فضائی حملے کیے، بڑے پیمانے پر رہائشی عمارتوں، تجارتی مراکز، سکولوں اور ہسپتالوں کو تباہ کر دیا گیا۔

طائر کے علاقے میں بمباری سے 3 شہری شہید، متعدد زخمی ہوئے، طیفتہ پر صیہونی حملے میں خاندان کے تمام افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صدیقین کے قصبے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزار 287 لبنانی شہری شہید، 14 ہزار 222 افراد زخمی ہوئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں