سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر 6 ایرانی شہریوں کا سر قلم

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں ایران کے 6 شہریوں کا سر قلم کردیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا کہ منشیات سمگلنگ کے جرم میں سزا پانے والے ایرانی شہریوں کا خلیجی ساحلی شہر دمام میں سرقلم کردیا گیا۔

منشیات سمگلنگ کے حوالے سے سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ مذکورہ افراد کو خفیہ طریقوں سے سعودی عرب میں چرس لانے پر سزا دی گئی ہے تاہم مذکورہ افراد کی سزا پر کب عمل درآمد کیا گیا اس حوالے سے بیان میں کچھ نہیں بتایا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں 2024 میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 117 افراد کے سرقلم کردیے گئے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے 2023 میں انسداد منشیات کی مہم شروع کردی تھی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تھے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں