پوپ لیو XIV باقاعدہ طور پر کیتھولک چرچ کے 267 ویں پوپ بن گئے

ویٹیکن سٹی: (ویب ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو XIV باقاعدہ طور پر کیتھولک چرچ کے 267 ویں پوپ بن گئے۔
سینٹ پیٹرز اسکوائر پر افتتاحی اجتماع میں بین الاقوامی رہنماؤں سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی، پوپ نے دعائیہ خطاب میں یوکرین اور غزہ میں امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے نڈھال ہوچکے ہیں۔
پوپ نے نائب امریکی صدر جے ڈی وانس، وزیر خارجہ روبیو اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نےبھی پوپ لیو سے ملاقات کی۔
خیال رہے کہ سابق پوپ فرانسس کی وفات کے بعد 10 روز قبل کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کو کیتھولک مسیحیوں کا نیا پوپ منتخب کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بطور پوپ اپنا نام لیو XIV منتخب کیا۔