آسٹریلیا، عمان، ترکیے اور سنگاپور میں ماہ صیام کے آغاز کی تاریخ کا اعلان

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا، عمان، ترکیے اور سنگاپور میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

گرینڈ مفتی آسٹریلیا ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے رمضان کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا۔

گرینڈ مفتی کے مطابق آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 19 فروری 2026 سے ہوگا، پہلی تراویح بدھ 18 فروری کو عشاء کے بعد ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان اِن دبئی: شہر بھر میں بڑے مذہبی و ثقافتی ایونٹس کی تیاریاں مکمل

عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی رمضان کی تاریخ کا اعلان کیا، عمانی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق جمعرات 19 فروری کو رمضان المبارک کا دن ہوگا۔

ترکیے اور سنگاپور نے بھی رمضان المبارک کی آمد کا اعلان کر دیا گیا، فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر جمعرات 19 فروری کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں