اسلام آباد مذاکرات سے فائدہ اٹھا کر پائیدار امن کی راہ ہموار کی جائے: میکرون
پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات سے فائدہ اٹھا کر پائیدار امن کی راہ ہموار کی جائے، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادانہ بحالی انتہائی ضروری ہے۔
میکرون نے کہا کہ فرانس جہاز رانی کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کا احترام ناگزیر ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں علاقائی امن و استحکام پر زور دیا۔