امریکا چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرے: چینی وزیر خارجہ
بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرے، اختلافات کو ذمہ داری کے ساتھ سنبھالے اور بیجنگ کے جائز خدشات کو دور کرے۔
وانگ ژی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت عملی، مثبت اور تعمیری رہی۔
چینی وزیر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک صدر شی جن پنگ کے متوقع دورۂ امریکا کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ دونوں فریق اعلیٰ سطحی مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تیاری پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیجنگ نے واشنگٹن پر ایک بار پھر "ون چائنا" پالیسی کی مکمل پاسداری پر زور دیا ہے، جسے چین دوطرفہ تعلقات کی بنیاد قرار دیتا ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا امریکا کا دورہ رواں سال ستمبر میں متوقع ہے، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم دوطرفہ اور عالمی امور پر بات چیت کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments