ایران کو اپنے 3 پائلٹس قطر میں قید ہونے کا شبہ، ریڈ کراس سے مدد کی اپیل
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کی گمشدہ افراد کی تلاش سے متعلق کمیٹی کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 ایرانی پائلٹ قطر میں قید ہیں اور انہوں نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے ان کی صورتحال واضح کرنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل محمد باقر زادہ نے آئی سی آر سی کی صدر ماریانا سپولیئرک کو لکھے گئے خط میں کہا کہ دو ایس یو 24 جنگی طیارے 2 مارچ 2026ء کو قطر میں واقع دشمن فوجی اڈے‘ کو نشانہ بنانے کیلئے مشن پر روانہ ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مشن کی تکمیل کے بعد واپسی کے دوران طیاروں کو دشمن کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ایرانی پائلٹ متاثر ہوئے، ان 4 پائلٹوں میں سے ایک، ماجد کاظمی کی میت بعد ازاں ایران منتقل کی گئی اور انہیں 29 اگست کو شیراز میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں باقی 3 پائلٹوں، جواد صالحی، عبدالمجید دشتیان اور عمران بہروشیان کو قطری افواج نے زندہ گرفتار کر لیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments