آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر

دوحہ: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، اسے دوبارہ کھولنا ترجیح ہے۔

قطری نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطے میں لڑائی روکنے کیلئے ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے پر قطر کو سراہا۔

صدر اردوان نے حال ہی میں سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ اعلان کیے گئے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ مستقبل میں مصر سمیت دیگر ممالک کے اس معاہدے میں شامل ہونے کا امکان موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...