امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے مشرق وسطیٰ کا 10 روزہ دورہ مکمل کر لیا۔

مشرقِ وسطیٰ کے دورے کے دوران انہوں نے بحرین، عراق، اسرائیل، اردن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور اعلیٰ عسکری و سول حکام سے ملاقاتیں کیں، بریڈ کوپر نے خطے میں تعینات امریکی فوجیوں سے بھی ملاقات کی۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق مشرق وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی مختلف مشنز پر تعینات ہیں، دورے کے دوران ایڈمرل کوپر نے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تعینات اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...