جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی

سیئول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ طور پر ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام روکنے کیلئے عملی اقدامات پر بات چیت کی پیشکش کی ہے، صدر جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ آئیں ایک دوسرے کو دھمکانے کی خواہشات ترک کریں اور جنگ ختم کریں۔

انہوں نے سرحدی کشیدگی روکنے کیلئے مربوط سکیورٹی نظام بنانے کی بھی پیش کش کی، شمالی کوریا کے ایٹمی عزائم روکنے کیلئے عملی اقدامات پر بات چیت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...