ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینے سے گریز کا مشورہ دے دیا۔

ایکس پر جاری بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکی صدر آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں اور اپنی سکیورٹی کی فکر کریں۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ نے سخت لہجے میں کہا کہ امریکی صدر کو اپنی حفاظت کے بارے میں سوچنا چاہیے، ممکن ہے امریکی صدر کو اپنی جان بچانے کیلئے فوڈ ٹرک میں چھپنا پڑے۔

ابراہیم عزیزی کا بیان ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان سخت بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...