شام نے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق ایک لاکھ سے زائد سرکاری دستاویزات عالمی ادارے کے حوالے کر دیں

دمشق: (دنیا نیوز) شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ شام نے کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے عالمی ادارے (او پی سی ڈبلیو) کو ایک لاکھ سے زائد سرکاری دستاویزات جمع کروا دی ہیں، جن میں سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے دور میں چھپائی گئی تنصیبات، ذخیرہ گاہوں اور اسلحے سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں۔

اسعد الشیبانی کے مطابق شام نے ورثے میں ملنے والے کیمیائی ہتھیاروں کے اعلامیے میں اصلاحات کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ او پی سی ڈبلیو کی نگرانی میں 42 کیمیائی فضائی بم بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔

شامی وزیر خارجہ نے بتایا کہ شام نے 9 جولائی کو او پی سی ڈبلیو میں اپنے حقوق اور مراعات دوبارہ حاصل کر لیے تھے، کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام سے متعلق باقی ماندہ معاملات حل کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

اسعد الشیبانی کا مزید کہنا تھا کہ بارودی سرنگیں اور تباہ شدہ تنصیبات کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق تحقیقات میں رکاوٹ بن رہی ہیں، دستاویزات کی فراہمی اور اعلامیے میں اصلاحات کا مقصد ماضی کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام سے متعلق معلومات کو مکمل کرنا اور باقی معاملات کو حل کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...