واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب جم میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب جم میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، حملہ آور بھی مارا گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق واشنگٹن کے علاقے لوگن سرکل میں فائرنگ کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے، فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات، متعدد سڑکیں بند، شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔
فائرنگ کے بعد قریبی سکولوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، مختلف اداروں کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments