ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم
تہران: (دنیا نیوز) حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکا میں سیاسی زلزلہ آیا ہے اور ٹرمپ کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کی پالیسی ایک جیسی ہے لیکن ہمیں یہ مان کر چلنا ہو گا کہ ٹرمپ کی شکست اپنی جگہ انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو سیاسی طور پر ذلت اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایران، لبنان، فلسطین اور یمن کے خلاف محاذ آرائی کرنے والے ٹرمپ کو شکست ہوئی ہے۔
حزب االلہ کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمپ کی شکست کے مثبت اثرات ضرور مرتب ہوں گے، ٹرمپ کا منصوبہ اب پہلے کی طرح آگے نہیں بڑھ سکے گا، نیتن یاہو اور ٹرمپ اب سیاسی طور پر ٹوٹ چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments