ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق
استنبول: (دنیا نیوز) ترکیہ کے جنوبی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چار فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق ایس 70 ہیلی کاپٹر صوبائی دارالحکومت ملاتیا کے نواحی علاقے سمان کوئے میں نامعلوم وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
ترک میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ملبے میں آگ لگ گئی، جو قریبی مکان تک پھیل گئی، تاہم زمین پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حادثے کے مقام پر پولیس، فائر بریگیڈ اور طبی امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔
ترکیہ کی وزارت دفاع نے مرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments