صدر پوتن، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں سہ فریقی ملاقات ہوگی، کریملن
ماسکو: (شاہد گھمن) کریملن نے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن، چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 19 نومبر کو چین کے شہر شینزین میں سہ فریقی سربراہی ملاقات ہوگی۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ تینوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات کے انعقاد پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔
دمتری پیسکوف کے مطابق ولادیمیر پوتن، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سہ فریقی ملاقات 19 نومبر کو چین کے شہر شینزین میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم (ایپک) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوگی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس بھی اس خبر کی تصدیق کر چکا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین میں شی جن پنگ اور روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments