یوکرین پر روسی حملوں میں 3افراد ہلاک،10زخمی
کیف (اے ایف پی) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملوں میں 5سالہ بچے سمیت تین افراد ہلاک،10 زخمی ہو گئے ،فوٹیج کے مطابق ڈرونز نے کیف کے کئی اضلاع میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ۔
ادھر ماسکو نے کہا ہے کہ آج (پیر کو ) سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید ہے ۔روسی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی حکام یوکرینی اور روسی وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔