امریکا :اسلاموفوبیا میں اضافہ طالبات پر حملہ، حجاب اتار دئیے

امریکا :اسلاموفوبیا میں اضافہ  طالبات پر حملہ، حجاب اتار دئیے

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر واٹربری میں اسلامو فوبیا کے افسوسناک وا قعہ میں ساتویں جماعت کی 2 مسلمان طالبات پر تشدد کیا گیا اور ان کے حجاب زبردستی اتار دئیے گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ کرنے والی 12 سالہ طالبہ کو جووینائل کورٹ میں نفرت پر مبنی جرائم کے الزام کا سامنا ہے ۔جھگڑے میں ملوث لڑکی پر تعصب کی بنیاد پر دھمکانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔ اٹارنی آفس، پولیس اور شہری انتظامیہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ تفتیش کاروں نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ یہ جھگڑا مذہب یا نسل کی بنیاد پر ہوا جو نفرت پر مبنی جرائم کی قانونی تعریف پر پورا اترتا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں