غزہ : اسرائیلی بمباری،مزید 100 شہید،سینکڑوں زخمی

غزہ : اسرائیلی بمباری،مزید 100 شہید،سینکڑوں زخمی

غزہ(اے ایف پی)غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری، 24گھنٹے میں مزید 100 افراد شہید،سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، خان یونس ودیگر متعدد مقامات پر پناہ گزین کیمپوں ،سکولز،طبی مرکز پر حملے کئے گئے ،عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز خان یونس پر اسرائیلی حملوں میں 24 فلسطینی شہید ،کئی زخمی ہوئے ۔ اسرائیل نے غزہ شہر کے جنوبی حصے میں بمباری کر کے باقی ماندہ رہائشی عمارتوں کو بھی تباہ کر دیا جبکہ جنوبی شہر رفح کے شمال مشرق کے علاقے میراج پر شدید فضائی حملے کئے گئے ۔ اس کے علاوہ فرح شہر کے متفرق علاقوں کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی کو تقسیم کرنے اور موراج راہداری پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ نیتن یاہو کے مطابق یہ دوسری فلاڈلفیا راہداری ہو گی۔نیتن یاہو نے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج غزہ کو ٹکڑوں میں تقسیم کر رہی ہے اور بتدریج دباؤ بڑھا رہی ہے تا کہ حماس ہمارے یرغمالیوں کو واپس کر دے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل وسیع اراضی پر کنٹرول حاصل کر رہا ہے ، حماس کے مسلح عناصر کو نشانہ بنا رہا ہے اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے ۔وارنٹ گرفتاری کے باوجود نیتن یاہو کا ہنگری میں استقبال کیا گیا ،ادھر ہنگری نے عالمی عدالت سے نکلنے کا بھی اعلان کر دیا ۔گزشتہ سال نومبر میں نیتن یاہو کے خلاف آئی سی سی کے وارنٹ جاری ہونے کے فوراً بعد ہنگری کے وزیر اعظم نے انہیں دورے کی دعوت دی تھی۔ آئی سی سی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ عدالت یاددہانی کرواتی ہے کہ ہنگری پر اب بھی تعاون کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ علاوہ ازیں شام پر اسرائیلی بمباری میں 9افراد شہید ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں