کینیڈا: 13ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا کی شرط ختم

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا نے 13 نئے ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا کی شرط ختم دی ۔ کینیڈین وزیر برائے امیگریشن مہاجرین و شہریت شان فریزر نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد کینیڈا کے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانا اور مسافروں کیلئے سفری عمل کو آسان بنانا ہے ۔
13 ممالک میں انٹیگوا باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈائنز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور یوراگوئے شامل ہیں ۔