آج کا پکوان چکن رائس

اجزاء: چاول250گرام،بند گوبھی 1 کپ،ہری پیاز250گرام،تیل 3کھانے کے چمچ،نمک 1 چائے کا چمچ،گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،ہری مرچ 3 عدد،فوڈ کلر چند قطرے،چلی ساس ٹاپنگ کے لیے (سپائس کے اجزاء)بون لیس چکن کی بوٹیاں 300گرام،پھینٹا ہوا انڈا آدھا،یخنی1کپ،کیچپ1/2کپ،چلی گارلک ساس1/2کپ،کُٹی لال مرچ1 چائے کا چمچ،نمک1/4چائے کا چمچ،کُٹی کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،پسی لال مرچ1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،کارن فلور 2کھانے کے چمچ،تیل 4کھانے کے چمچ
ترکیب: پہلے چاول کو30 منٹ بھگوئیں۔ایک پین میں تیل گرم کر کے چاول،بند گوبھی اور ہری پیاز شامل کریں اور 10 منٹ پکائیں،پھر اس میں نمک اور گرم مصالحہ ڈیڑھ کپ پانی کے ساتھ ڈال کر ڈھکیں اور چاول تیار ہونے تک پکائیں۔اب اس میں فوڈ کلر اور سلائس میں کٹی ہری مرچ شامل کر کے10 منٹ دَم دیں۔سرو کرتے وقت چلی ساس چھڑک کر سرو کریں۔
سپائس بنانے کے لیے پہلے بون لیس چکن کی بوٹیوں میں کارن فلور،کُٹی کالی مرچ،نمک،پسی لال مرچ اور پھینٹا ہوا انڈا اچھی طرح مکس کریں۔اب انہیں گرم تیل میں فرائی کر لیں۔جب وہ گولڈن برائون ہو جائیں تو ان میں یخنی شامل کر دیں،ساتھ ہی کُٹی لال مرچ،نمک،کیچپ اور چلی گارلک ساس ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔آخر میں چولہے سے اُتار کر چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔