بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

چاند کی شکل کیوں بدلتی ہے؟ چاند اپنے محور پر زمین کے گرد 29دن میں ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ ہمیں اس کی جو صورت نظرا ٓتی ہے وہ سورج اور زمین کے مقابلے پر اس کی بدلتی ہوئی جگہوں کے سبب نظر آتی ہے۔ وہ نئے اور نظرنہ ا ٓنے والے چاند کے طور پر اپنا سفر شروع کر تا ہے۔
اس کے بعد وہ اپنے سفر کے پہلے چوتھائی حصے میں داخل ہوتا ہے اور ایک ہلال کے طور پر نمودار ہوتا ہے جس کا دایاں پہلو روشن ہوتا ہے۔ اس کے بعد وہ چڑھتا ہو ا چاند ہوتا ہے جو بڑھ کر پورے چاندمیں بدل جاتا ہے۔اس کے بعد اس کے گھٹنے یا اترنے کا عمل شروع ہو تا ہے۔
ستارے کیوں ٹمٹماتے (Twinkle)ہیں؟
ستارے اربوں برس سے مسلسل جل رہے ہیں مگر زمین پر وہ ہمیں بس ٹمٹماتے ہوئے نظر آتے ہیں۔روشنی عام طور پر خط مستقیم میں سفر کرتی ہے مگر جب اسے متحر ک ہوا کی لہروں میں سے گزرنا پڑتاہے تو اس کے راستے میں خم آجاتا ہے ا ور وہ قدرے مختلف سمتوں کو چل پڑتی ہے۔ یہی کچھ ستاروں کی روشنی کے ساتھ زمین کی فضاء میں ہو تا ہے جہاں ہوا کی تہیں درجہ حرارت اور کثا فت میں تبدیلی کی وجہ سے مسلسل حرکت میں ہوتی ہیں۔ ستارے وہ واحد اجسام ہیں جو خود اپنی روشنی خارج کرتے ہیں جبکہ سیارے اور چاند محض روشنی منعکس کرتے ہیں لیکن بلیک ہول ایسے ستارے ہیں جو روشنی کو صرف جذب کرتے ہیں۔ہوا کی متحرک لہروں کی وجہ سے ستارے ٹمٹماتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
ہم دن کے وقت ستارے کیوں نہیں دیکھ سکتے؟
سورج کی روشنی کے باعث ہمیں دن میں ستار ے نظر نہیں آتے۔لیکن زمین کی فضاء سے باہرخلا میں یہ ہمیشہ واضح طورپردکھائی دیتے ہیں۔دن میں ستارے صرف مکمل سورج گرہن کے وقت نظرآتے ہیں جب سورج کی روشنی کا راستہ رک جاتاہے۔ جدیدشہروں میں گھروں اور گلیوں کی تیز روشنی آسمان کو منور کر دیتی ہے اور ہمارے لئے ستارے دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔ دیہات کے برعکس شہروں میں آلودگی اور دھول کے ذرات ہوا میں موجود ہوتے ہیں۔ وہ ستاروں کی چمک کو مدھم کر دیتے ہیںجس کی وجہ سے نہایت چمکدار ستاروں کے سوا دوسرے ستاروں کو دیکھنا نا ممکن ہوجاتا ہے۔