پہیلیاں
اجلا پنڈا رنگ نہ باس کام کی شے ہے رکھنا پاس (سکہ)
دھرتی ہی سے رشتہ جوڑے
دھرتی ہی سے سر بھی پھوڑے
گھر گھر میں ہے اس کا کام
بولو کیا ہے اس کا نام
(جھاڑو)
لوگوں نے کیا بات گھڑی
چھوٹی کو کہتے ہیں بڑی
(دال کی بڑی)
بن کھانے کی چیز کو کھایا
اور بن بوجھ کے اسے اٹھایا
(قسم)
کالے بن کی کالی ماسی
ہے وہ سب کے خون کی پیاسی
(سر کی جوں)
مٹھی میں وہ لاکھوں آئیں
گن کر ہم کیسے سمجھائیں
(ریت کے ذرے)