ذرا مسکرائیے
قصاب ایک بکرے کو کان سے پکڑ کر لے جا رہا تھا۔ ایک بچی نے دیکھا تو قصاب سے پوچھا کہ آپ اس بکرے کو کان سے پکڑ کر کہاں لے جا رہے ہیں؟
قصاب بولا: ذبح کرنے کیلئے لے جا رہا ہوں۔
بچی معصومیت سے بولی : اوہ… میں سمجھی آپ اسے سکول لے جا رہے ہیں۔
٭٭٭
استاد: سب سے زیادہ پھل کہاں پائے جاتے ہیں؟
شاگرد: فریج میں۔
٭٭٭
ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد ایک صاحب، چمچہ صاف کرنے لگے۔
ایک بیرایہ دیکھ کر ان کے پاس آیا اور بولا: صاحب یہ آپ کیا کر رہے ہیں۔
صاحب نے جواب دیا: اگرچمچہ صاف نہ کروں تو میری جیب خراب ہو جائے گی۔
٭٭٭
باجی (زور سے اخبار پڑھتے ہوئے): گوجرانوالہ میں ایک آدمی کنویں میں چھلانگ لگا کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
منا:بیوقوف آدمی! جب کنویں میں چھلانگ لگائی تھی تو پانی سے ہاتھ دھو لیتا۔
٭٭٭
باپ(بیٹے سے): ’’بہت افسوس کی بات ہے کہ تم سکول میں سب سے نالائق ہو‘‘
بیٹا: ’’اس میں میرا کیا قصور ہے کہ جو لڑکا مجھ سے زیادہ نالائق تھا وہ سکول چھوڑ گیا ہے‘‘
٭٭٭