لیکوئڈفائونڈیشن لگانا ایک فن!

میک اپ میں لیکوئڈ فائونڈیشن لگانا بھی ایک فن ہے۔ اس کی خوبصورتی ہی میک اپ میں نکھار کا باعث بنتی ہے۔ اسی کیلئے درست رنگ، سامان اور بہتر طریقہ کار ضروری ہے۔ ذیل میں لیکوئڈ فائونڈیشن کے استعمال کے متعلق مکمل ہدایت دی گئی ہیں۔
سب سے پہلے لیکوئڈ فائونڈیشن کے ساتھ ہیئر بینڈ کلینرموئسچرائز اور پائوڈر برش وغیرہ رکھ لیں۔
لیکوئڈ فائونڈیشن لگانے سے پہلے چہرے کی کلینزنگ کر لیں۔ ایک معیاری موئسچرائزر کی ہلکی سی تہہ انگلی کی مدد سے لگائیں۔ موئسچرائزر کا استعمال جلد کی نوعیت کے مطابق کریں۔
سن اسکرین لوشن ضرور لگایا جائے تاکہ جلد کو سورج اپنی اسکن ٹون کے مطابق فائونڈیشن کا انتخاب کریں۔ پھر ایک چھوٹا سا قطرہ لیکوئڈ فائونڈیشن لگائیں اور چہرے کے بڑے بڑے حصوں پر ہلکے سے اسٹروک لگائیں اور بعد میں بتدریج پورے چہرے پر پھیلا دیں۔
آنکھوں کے گرد اور ناک کے گرد بڑی انگلی سے فائونڈیشن لگائیں۔ اس کے بعد دوبارہ نیا اسفنج استعمال کریں کیونکہ لیکوئڈ فائونڈیشن سے یہ خراب ہو جاتا ہے اور صحیح طور پر آخر میں فائونڈیشن یکجان اور ہم آہنگ نہیں ہوتی۔ اس لئے فائونڈیشن میں صفائی کیلئے ضروری ہے کہ سینتھیٹک اسفنج استعمال کریں یا ہر بار خشک اسفنج جو لیکوئڈ میں بھگو کر مناسب فائونڈیشن لگائیں۔
سارے چہرے کی فائونڈیشن کو باہم برابر اور خوبصورت بنانے کیلئے نرم ریشے دار برش لگائیں اور اگر آپ کی جلد چکنی ہو تو برش پر ہلکا سا پائوڈر لگا کر استعمال کریں، اس سے جلد پر سارا دن چکناہٹ پیدا نہ ہو گی۔
لیکوئڈ فائونڈیشن لگاتے وقت چند احتیاطیں مدنظر رکھیں۔ انگلی کی مدد سے مناسب فائونڈیشن لگائیں، زیادہ مقدار میں فائونڈیشن نہ لگائیں کیونکہ یہ بعد میں جلد پر جم جاتا ہے اور صاف کرنے سے مزید بکھر جاتا ہے۔
لیکوئڈ فائونڈیشن لگانے میں تیزی سے کام نہ لیں کیونکہ فائونڈیشن جس قدر بہتر ہو گی، اتنی ہی میک اپ میں خوبصورتی ہوگی۔