نعت ِ شریف

تحریر : روزنامہ دنیا


رہتے تھے ان کی بزم میں یوں با ادب چراغ,جیسے ہوں اعتکاف کی حالت میں سب چراغ,جتنے ضیا کے روپ ہیں، سارے ہیں مستعار

اپنے ہنر سے جلتے ہیں دنیا میں کب چراغ!

 

گزری جہاں جہاں سے سواری حضور ؐکی 

حیراں تھی کہکشائیں تو ششدر تھے شب چراغ

 

ہر ہر قدم رفیق ہے سنت کی روشنی

جینے کا یوں سکھاتے ہیں دنیا کو ڈھب چراغ

 

رب سے دعا وہ ؐ کرتے تھے امت کے واسطے

راتوں کو بجھنے لگتے تھے گلیوں کے جب چراغ

 

دیکھو تو ان میں نور ِ ازل کی ہیں جھلکیاں

یہ جو دکھائی دیتے ہیں رستوں میں اب چراغ

 

امجدمیرے حضورؐ مجسم تھے روشنی

چہرہ تھا آفتاب تو لگتے تھے لب چراغ

امجد اسلام امجد

…٭٭…

نبی ؐ کاعشق ملا نعت تک رسائی ہوئی

تمام عمر کا حاصل یہی کمائی ہوئی

 

حرم میں اب بھی اذان ِ بلالی گونجتی ہے

یہ بستی سجدہ گزاروں کی ہے بسائی ہوئی

 

اسیؐ کے چشم کرم سے دلوں کے قفل کھلے 

اسی ؐکے دم سے اسیران کی رہائی ہوئی

 

اسیؐ کے پاس پڑی تھیں امانتیں ساری

اسیؐ کی جان کو خلق خدا تھی آئی ہوئی

 

سکوت شب کہیں پاتال میں اترا ہوا

سحر بہار کے مانند چہچہائی ہوئی

 

قلم سنوارا گیا،لوح کو نکھارا گیا

جمال حرف محبت سے روشنائی ہوئی

 

یقیں اجال دیا،راستہ بحال کیا

بٹھائی گرد گماں نے جو تھی اڑائی ہوئی

 

پھر اہل مکہ نے قدموں میں رکھ دئیے دل بھی

فضا اخوت و رحمت کی رنگ لائی ہوئی

 

دیا وہ آخری خطبہ،وہ آخری دستور 

ہر آنے والے زمانے کی رہنمائی ہوئی

اشرف جاوید

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

با با ناظر اور بونے

بابا ناظر ایک بوڑھا موچی تھا جو سارا دن سخت محنت کر کے جوتے بنایا کرتا تھا۔ایک بار سردیاں آئیں تو بابا ناظر ٹھنڈ لگ جانے کے باعث بیمار پڑ گیا۔اس کی بیماری اس قدر بڑھ گئی کہ وہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں رہا۔

کیمرا کیسے کام کرتا ہے؟

جو لوگ کیمرے سے تصویریں بناتے ہیں، ان میں سے اکثر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ تصویر کھینچنے کا عمل کس طرح واقع ہوتا ہے۔

ذرامسکرائیے

اُستاد (شاگرد سے): ’’پنجاب کے پانچ دریائوں میں سے کوئی سے چار کے نام بتائو؟ شاگرد: ’’پہلے کا نام بتا کر،جناب دوسرا میں آپ سے پوچھنے والا تھا،تیسرا مجھے یاد نہیں اور چوتھا میری کتاب سے مِٹاہوا ہے‘‘۔٭٭٭

پہیلیاں

ایک بڈھے کے سر پر آگ گاتا ہے وہ ایسا راگ اس کے منہ سے نکلیں ناگجو تیزی سے جائیں بھاگ٭٭٭

ننھا گرمی سے گھبرایا

ننھا گرمی سے گھبرایا اُس دن شدت کی گرمی تھی دھوپ میں ہر اک شے جلتی تھی

حرف حرف موتی

٭…سچائی ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی لیکن تاثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔ ٭…سب سے زیادہ جاہل وہ ہے جو گناہ سے باخبر ہوتے ہوئے بھی گناہ کرے۔ ٭…عزت کمانا دولت کمانے سے زیادہ مشکل ہے جبکہ عزت گنوانا دولت گنوانے سے زیادہ آسان ہے۔