مہنگائی بم کے اثرات۔۔۔اپوزیشن متحرک!

تحریر : عابد حسین


گزشتہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام پر ایک اور’’مہنگائی بم‘‘ گرایا گیا۔حکومتی حلقے اسے مجبوری اور دنیا کے دیگر ممالک سے کم مہنگائی قرار دے رہے ہیں جبکہ حکومت مخالف حلقے اسے حکومت کی نااہلی اور بدترین ناکامی قرار دے رہے ہیں۔ادھر حکومت اور اپوزیشن کی چکی کے دو پاٹوں کے درمیان میں عوام بے چارے ہمیشہ کی طرح پسے جارہے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مہنگائی کا یہ بم حکومت کے لیے خودکتنا نقصان دہ اور اپوزیشن کے لیے کتنا مفید ثابت ہوتا ہے۔ لیکن یہ بات یقینی کے کہ اس لڑائی میں نقصان صرف غریب عوام کا ہی ہو گا۔ بڑھتی مہنگائی کی خبروں کے درمیان ایک خوشخبری بھی ہے ۔گوکہ اس خوشخبری کا تعلق براہ راست عوام کے مفادات سے تو نہیں ہے البتہ خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں بن گئے ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی ولادت نے بھٹواور زرداری خاندان میں خوشیاں بکھیر دی ہیں۔بیٹے کی ولادت کی اطلاع خود بختاور بھٹو نے ٹویٹ کے ذریعے شیئر کی تھی۔

 مہنگائی بم گرنے پر پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی حکومت کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا ہے۔پیپلز پارٹی نے سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں کراچی میں مزار قائد سے ملحقہ باغ جناح میں سخت سکیورٹی میں ایک بڑا سیاسی شو منعقد کیا ۔12 ربیع الاول کی وجہ سے جلسہ ایک دن پہلے منعقد کیا گیا تھا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’’ وزیر اعظم عمران خان اداروں کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی حکومت کو ایسا کوئی قدم اٹھانے نہیں دے گی جو آئین کے خلاف ہو۔ خان صاحب کی حکومت تبدیلی نہیں تباہی لائی ہے۔ان کا ہر وعدہ جھوٹا ثابت ہوا ہے ۔ آنے والی پیپلز پارٹی کی حکومت عوام دوست ہو گی۔ ہم مکان بنائیں گے ، چھت نہیں گرائیں گے ، غربت کو مٹائیں گے غریب کا خاتمہ نہیں کریں گے‘‘۔

 انہوں نے مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ’’ عمران حکومت بھگانے تک یہ احتجاج جاری رہے گا‘‘۔شہدائے کارساز کو  خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’’ 18 اکتوبر کو دنیا کو پتہ چلا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے بی بی شہید کے بھائی بم دھماکوں سے بھی نہیں ڈرتے ۔ وہ بھاگتے نہیں بلکہ دھماکوں کی جانب بڑھتے ہیں اور اپنی شہید قائد کی حفاظت کرتے ہیں‘‘۔ 

انہوں نے کہا کہ ’’ شہید بی بی نے اس ملک کو ایک امید دلائی تھی کہ اس ملک کے بچوں کا آزاد مستقبل ہو گا۔ جہاں وہ ووٹ کے اختیار سے اپنا حکمران منتخب کریں گے۔ وہ منتخب حکمران ایسے فیصلے کریں گے ، جس سے عوام کو فائدہ ہو۔ شہید بی بی نے اس ملک کے نوجوانوں کو روزگار کی امید دلائی تھی۔موجودہ حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں ، پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا۔ کراچی کے لیے وعدے کئے۔ ہر وعدہ جھوٹا ثابت ہوا۔ آج عوام پوچھ رہی ہے کہ کہاں گئیں وہ ایک کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر ، آپ تجاوزات کے نام پر ان کے گھر چھین رہے ہو۔ 16 ہزار وفاقی ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا‘‘۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری ، وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نثار کھوڑو ، سعید غنی ، ناصر حسین شاہ ، ، وقار مہدی ، عاجز دھامرا ، آصف خان ، شازیہ مری ، فیصل کریم کنڈی اور دیگر موجود تھے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اوردیگر اشیاء کی قیمتوں سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے بھی تحریک شروع کردی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں کراچی میں بیت المکرم مسجد تا حسن اسکوائر،گلشن اقبال مین یونیورسٹی روڈ پر ’’عوامی احتجاجی مارچ‘‘ منعقد ہوا، مارچ سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امیرکراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈپٹی سیکریٹریز کراچی عبد الرزاق خان،یونس بارائی،مذہبی رہنما علامہ اطہر مشہدی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت آٹا اور چینی مافیا قوم پر مسلط ہے،چوروں کاٹولہ ملک کو تباہ کررہا ہے جب کہ وزیر اعظم کہتے ہیں ہم کرپشن ختم کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں کراچی میں جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ندیم شیخ کی جانب سے چھٹی نیشنل جوڈیشل کانفرنس بھی منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ کریمنل ریفارمز کے مطابق کسی بھی کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں دیا جائے گا۔ ماتحت عدالت فیصلہ نہیں دے پائیں گی تو اعلیٰ عدلیہ کے جج کو جواب دینا ہوگا۔ کریمنل ریفارمز کے تحت تھانے کا ایس ایچ او کم از کم بی اے پاس ہوگا۔ پراسیکیوٹر فیصلہ کرے گا کہ ثبوت کافی ہیں کہ نہیں۔ اس کے تحت فرانزک لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی۔ ڈی این اے ٹیسٹنگ بھی گواہی میں شامل کریں گے۔ مقدمے میں الیکٹرونک گواہی بھی شامل کی جائے گی۔ 161 کا بیان زبردستی لیا جاتا تھا۔ اب کوشش ہوگی کہ ویڈیو کے ذریعے ہی 161 کا بیان لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر جھانکنے کی ضرورت ہے کہ کون کہاں کھڑا ہے۔ ہمیں بطور قوم اپنا احتساب کرنا ہوگا۔ جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جسٹس ہیلپ لائن لیگل ایجوکیشن کے شعبے میں تربیت کے کاموں میں عرصہ 20 سال سے سرگرم ہے۔عوامی حلقوں نے کریمنل ریفارمز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شائد اب ملک میں عام شخص کو بھی انصاف ملنا شروع ہوجائے۔

ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد کے انٹرا پارٹی الیکشن متنازع ہونے کے باعث موضوع بحث بن گئے ہیں۔پہلے سے چار حصوں میں بکھری ہوئی ایم کیوایم کی قیادت کی جانب سے ایک دوسرے پر نااہلی کے الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔بہادرآباد مرکز کے آس پاس انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف آویزاں بینرز ایم کیوایم میں دھڑے بندی کی ہوا کو فروغ دے رہے ہیں۔سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی دبئی میں میڈیا ٹاک کے دوران کراچی کی سیاست میں دلچسپی ظاہر کرکے کراچی کی بہادرآباد قیادت میں کھلبلی مچادی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

آخرت کی زندگی!

قرآن کریم اﷲجل شانہ کی آخری کتاب ہے جو سراپا حق ہے زندگی موت مابعد الموت، زندگی سے پہلے کیا تھا۔ اس زندگی کے بعد کیا ہوگا؟ تمام حقائق کو بڑے واضح آسان اور دل نشیںانداز میں بیان فرماتی ہے، حتمی اور یقینی بات کرتی ہے، جس میں ادنیٰ سا شبہ بھی نہیں۔

اسلام میں یتیموں کے حقوق

’’یتیم‘‘ اُس نابالغ بچے یا بچی کو کہا جاتا ہے کہ جس کے سر پرسے اُس کے باپ کا سایہ اُٹھ گیا ہو۔ اسلام نے مسلمانوں کو یتیم بچوں کے حقوق ادا کرنے اور اُن کے حقوق کی نگہبانی کرنے کی بڑی سختی سے تاکید کی ہے۔ یتیم بچوں کو اپنی آغوش محبت میں لے کر اُن سے پیار کرنا، اُن کو والد کی طرف سے میراث میں ملنے والے مال و اسباب کی حفاظت کرنا، اُن کی تعلیم و تربیت کی فکر کرنا، سن شعور کو پہنچنے کے بعد اُن کے مال و اسباب کا اُن کے حوالے کرنا اور انہیں اِس کا مالک بنانا اور بالغ ہونے کے بعد اُن کی شادی بیاہ کی مناسب فکر کرکے کسی اچھی جگہ اُن کا رشتہ طے کرنا، اسلام کی وہ زرّیں اور روشن تعلیمات ہیں جن کا اُس نے ہر ایک مسلمان شخص کو پابند بنایا ہے۔

سید الشہداء سیدنا حضرت امیر حمزہ ؓ

سید الشہداء سیدنا حضرت امیر حمزہ اسلام کے ان جانثاروں میں سے ہیں جن کی خدمات مینارہ نور اور روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ جب تک آپؓ حیات رہے آپؓ نے عملی طور پر سرکاردوعالمﷺ کے نائب کا کردار ادا فرمایا۔ غزوہ احد وبدر میں آپؓ اسلامی لشکر کے سالار رہے۔ بعثت کے چھٹے سال سے لے کر 3ہجری تک،اعلان اسلام سے لے کر غزوہ احد میں سید الشہداء کا بلند مقام ملنے تک آپؓ کی پوری حیات مستعار حفاظت مصطفی کریم ﷺ میں بسر ہوئی۔

مسائل اور ان کا حل

باجماعت نماز میں امام کی قرات میں مختلف آیات کا جواب دینے کی شرعی حیثیت سوال :امام صاحب اگرباجماعت نمازمیں اگرایسی آیات تلاوت کریں جس میں دعا کا ذکر ہویااللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان ہویاجس میں عذاب الٰہی کا ذکرہواورمقتدی دعاکی صورت میں ’’آمین، سبحان اللہ، یا اعوذ باللہ‘‘ دل میں کہے ،کیاایساکرناجائزہے؟

حکومتی اعتماد میں اضافے کے دلائل

21 اپریل کے ضمنی انتخابات کے بعد حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد جب مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کی حکومت قائم ہو ئی تو شہباز شریف کو ووٹ دینے والوں کو شبہ تھا کہ یہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل پائے گی کیونکہ مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ، معیشت سنبھالنا انتہائی کٹھن ہو گا، بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت حکومت کیلئے مسلسل درد سر رہے گی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ تو دیا مگر اہم ترین اتحادی جماعت وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنی۔

ضمنی انتخابات کا معرکہ(ن) لیگ نے سر کر لیا

ضمنی انتخابات کے حوالے سے عمومی رائے یہ رہی ہے کہ ان میں حکمران جماعت کو فائدہ ملتا ہے مگر 2018ء کے بعد اس تاثر کو دھچکا لگا ۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ووٹرز میں تحریک پیدا کرکے انہیں پولنگ سٹیشنز تک لے آتی تھیں،مگر حالیہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کا معرکہ سر کر لیا۔