یوگا کی عادت اپنائیں گرتے بالوں کو بچائیں ، بالایم یوگا سے گنج پن یا ہلکے بالوں سے نجات ممکن

تحریر : شمشاد یوگی


بالوں کا گرنا، خشکی، وقت سے پہلے سفید ہو جانا اور سر کی جلد کا کسی بیماری کا شکار ہو جانا یہ ایسے مسائل ہیں جن کاسامنا تقریباً ہر دوسرے شخص کو رہتا ہے جس کیلئے خواتین ادویات کے علاوہ شیمپوز بدلتی رہتی ہیں۔ بالوں کے مسائل کی بنیادی وجوہات میں غیر متوازن ہار مونز، بدہضمی، کھانے پینے اور سونے میں بے اعتدالی، ڈپریشن، ٹینشن اور طویل مدت تک کسی دوا کو استعمال کرتے رہنے سے ہونے والا ردعمل بھی ہے۔ اگر ان وجوہ کو دور کئے بغیر صرف شیمپو بدلتے رہیں تو خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکتے۔

یوگا صحت کے نظام کی درستگی کیلئے بے حد معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ چند ماہ میں ہی آپ بالوں کو پہلے سے زیادہ گھنے، چمکدار اور لمبے محسوس کریں گی۔ گنج پن یا ہلکے بالوں سے نجات مل سکتی ہے۔ یوگا کی اس خاص ورزش کو Balayam Yagaکہتے ہیں۔

طریقہ کار:اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو اندر کی طرف موڑ لیں اور دونوں ہاتھوں کے ناخن ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر آپس میں رگڑنا شروع کر یں۔ اس ورزش کو ایک سے دومنٹ تک مسلسل کریں اور دن میں جتنی بار کر سکیں کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر کرتی رہیں۔ مسلسل ایک ماہ تک یہ آسان سی ورزش بالوں کی صحت بحال کر سکتی ہے۔ بالوں کی افزائش بڑھ جائے گی۔

 سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہاتھوں کے رگڑنے سے بالوں کی نشوونما پر کیسے فرق پڑ سکتا ہے؟

اس کے پس پردہ بہت دلچسپ حقائق موجود ہیں، دراصل انسانی جسم کے زہریلے مادوں کا تعلق ہمارے ناخنوں سے ہے۔ عام طور پر جسم کے زہریلے مادے ناخنوں میں جمع ہوتے ہیں اور بڑھے ہوئے ناخنوں کو کاٹنے میں بھی یہی راز پنہاں ہے جس سے ہم زہریلے مادے جسم سے علیحدہ کرتے ہیں۔ لہٰذا ناخنوں کو رگڑنے سے جسم زہریلی کثافتوں سے پاک ہوتا ہے اور نتیجتاً جلد، ناخن اور بالوں کو صحت یاب ہونے میں مدد ملتی ہے۔

سرونگ آسن:بالوں کے مسائل دور کرنے کیلئے ایک دوسری ورزش آسن ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ سیدھے لیٹ جائیں اور ٹانگوں کو کولہوں سمیت سیدھا اوپر اٹھالیں اور ہاتھوں سے کولہوں کو تھام لیں۔ اس پوزیشن میں خون کا ایک زبردست ریلا فوری طور پر سر کی طرف جائے گا اور سر کو سیراب کرکے بالوں کی نشوونما کو فی الفور بہتر بناتا ہے۔ تاہم سرونگ آسن کی مشق کسی ماہر یوگا تھراپسٹ کی نگرانی ہی میں کرنا چاہئے۔ اگر آپ صرف لیٹ کر ٹانگیں سیدھی اوپر کر لیں تو بھی یہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک سے دو منٹ دو زانوں بیٹھنے سے بھی بالوں کی نشوونما کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ یوگا میٹ پر دو زانوں ہو کر بیٹھ جائیں، کمر اور گردن کو ایک سیدھ میں کر لیں اور ایک سے دو منٹ بیٹھے رہیں۔ یہ یوگا کا واحد آسن ہے جو کھانے کے فوراً بعد بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس آسن کا فائدہ یہ ہے کہ ٹانگیں مڑی ہونے کی وجہ سے جسم کے نچلے حصے میں خون کا دبائو کم اور اوپری حصے میں زیادہ ہو جاتا ہے اور اس طرح یہ آسن نہ صرف نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے بلکہ سر، چہرے اور بالوں کو بھی سیراب کرتا ہے۔

احتیاطی تدابیر:یوگا کے ساتھ اپنی خوراک کا بھی خیال رکھیں، پوری نیند لیں، ٹینشن سے دور رہیں، بالوں پر بے تحاشہ کیمیکل استعمال نہ کئے جائیں، کم از کم ہفتے میں ایک بار تیل سے مساج کریں۔

شمشاد یوگی پاکستان کے مقبول یوگا ایکسپرٹ ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

آخرت کی زندگی!

قرآن کریم اﷲجل شانہ کی آخری کتاب ہے جو سراپا حق ہے زندگی موت مابعد الموت، زندگی سے پہلے کیا تھا۔ اس زندگی کے بعد کیا ہوگا؟ تمام حقائق کو بڑے واضح آسان اور دل نشیںانداز میں بیان فرماتی ہے، حتمی اور یقینی بات کرتی ہے، جس میں ادنیٰ سا شبہ بھی نہیں۔

اسلام میں یتیموں کے حقوق

’’یتیم‘‘ اُس نابالغ بچے یا بچی کو کہا جاتا ہے کہ جس کے سر پرسے اُس کے باپ کا سایہ اُٹھ گیا ہو۔ اسلام نے مسلمانوں کو یتیم بچوں کے حقوق ادا کرنے اور اُن کے حقوق کی نگہبانی کرنے کی بڑی سختی سے تاکید کی ہے۔ یتیم بچوں کو اپنی آغوش محبت میں لے کر اُن سے پیار کرنا، اُن کو والد کی طرف سے میراث میں ملنے والے مال و اسباب کی حفاظت کرنا، اُن کی تعلیم و تربیت کی فکر کرنا، سن شعور کو پہنچنے کے بعد اُن کے مال و اسباب کا اُن کے حوالے کرنا اور انہیں اِس کا مالک بنانا اور بالغ ہونے کے بعد اُن کی شادی بیاہ کی مناسب فکر کرکے کسی اچھی جگہ اُن کا رشتہ طے کرنا، اسلام کی وہ زرّیں اور روشن تعلیمات ہیں جن کا اُس نے ہر ایک مسلمان شخص کو پابند بنایا ہے۔

سید الشہداء سیدنا حضرت امیر حمزہ ؓ

سید الشہداء سیدنا حضرت امیر حمزہ اسلام کے ان جانثاروں میں سے ہیں جن کی خدمات مینارہ نور اور روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ جب تک آپؓ حیات رہے آپؓ نے عملی طور پر سرکاردوعالمﷺ کے نائب کا کردار ادا فرمایا۔ غزوہ احد وبدر میں آپؓ اسلامی لشکر کے سالار رہے۔ بعثت کے چھٹے سال سے لے کر 3ہجری تک،اعلان اسلام سے لے کر غزوہ احد میں سید الشہداء کا بلند مقام ملنے تک آپؓ کی پوری حیات مستعار حفاظت مصطفی کریم ﷺ میں بسر ہوئی۔

مسائل اور ان کا حل

باجماعت نماز میں امام کی قرات میں مختلف آیات کا جواب دینے کی شرعی حیثیت سوال :امام صاحب اگرباجماعت نمازمیں اگرایسی آیات تلاوت کریں جس میں دعا کا ذکر ہویااللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان ہویاجس میں عذاب الٰہی کا ذکرہواورمقتدی دعاکی صورت میں ’’آمین، سبحان اللہ، یا اعوذ باللہ‘‘ دل میں کہے ،کیاایساکرناجائزہے؟

حکومتی اعتماد میں اضافے کے دلائل

21 اپریل کے ضمنی انتخابات کے بعد حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد جب مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کی حکومت قائم ہو ئی تو شہباز شریف کو ووٹ دینے والوں کو شبہ تھا کہ یہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل پائے گی کیونکہ مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ، معیشت سنبھالنا انتہائی کٹھن ہو گا، بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت حکومت کیلئے مسلسل درد سر رہے گی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ تو دیا مگر اہم ترین اتحادی جماعت وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنی۔

ضمنی انتخابات کا معرکہ(ن) لیگ نے سر کر لیا

ضمنی انتخابات کے حوالے سے عمومی رائے یہ رہی ہے کہ ان میں حکمران جماعت کو فائدہ ملتا ہے مگر 2018ء کے بعد اس تاثر کو دھچکا لگا ۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ووٹرز میں تحریک پیدا کرکے انہیں پولنگ سٹیشنز تک لے آتی تھیں،مگر حالیہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کا معرکہ سر کر لیا۔