فیشن کریں مگر خطرات کو بھی نگاہ میں رکھیں! کانٹیکٹ لینز ، آنکھوں کی مختلف بیماریوں کی سبب

تحریر : ڈاکٹر فرزین ملک


کمزور نظر والے وہ افراد جو چشمہ لگانے کے بجائے کانٹیکٹ لینزز کا استعمال کرتے ہیں اگر رات کے وقت ان لینزز کو نکالنا بھول جائیں تو ان کی بنیائی متاثر ہو سکتی ہے۔ لینز کو مقررہ محلول میں سٹور کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر آپ ان کی صفائی اور دیکھ بھال پر خاطر خواہ توجہ نہیں دیں گی تو عین ممکن ہے کہ آنکھوں کی کئی تکالیف اور عوارض کا سامنا کرنا پڑے۔

 قرنیے کا انفیکشن : قرنیہ آنکھ کے سامنے کا شفاف حصہ ہے جہاں لینز لگایا جاتا ہے۔ اگر اس عارضے کا علاج نہ ہو سکے تو بصارت مستقل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔کبھی کانٹیکٹ لینز کے ساتھ سونے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی انہیں عام سادہ پانی سے دھونا ٹھیک ہو گا۔ اگر ایسا کر رہی ہیں تو گویاآپ اپنی بینائی کو دائو پر لگا رہی ہیں ۔

اگر لینز بہت آرام دہ ہیں اور آپ اکثر ان کے ساتھ ہی سو جاتی ہیںیا لینز کو صاف کرنے والا کیمیکل ختم ہو جانے پر نلکے کے پانی سے دھو لیتی ہیں توآنکھوں میں انفیکشن ہوسکتا ہے۔آپ درد کی شدت کا انتظار نہ کیجئے بلکہ آنکھوں میں چبھن شروع ہوتے ہی سپیشلسٹ سے رجوع کریں۔ ایسی حالت میں پڑھنا یا ٹی وی دیکھنا ہرگز مفید نہیں ہو گا۔ آنکھ کا کھولنا بھی دشوار ہو سکتا ہے۔ یہی وہ انفیکشن ہے جس کے باعث Microbial Keratitis کی تشخیص ہو جاتی ہے۔

اللہ تعالیٰ نے آنکھوں کی حفاظت کیلئے خود ان کے اندر ایسا انتظام کر رکھا ہے جس کے تحت وہ بیرونی اثرات سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ اس نظام کے تحت آنکھیں ہمیشہ ایک سیال مادے سے تر رہتی ہیں جس میں حفاظتی انزائم شامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ مستقل پلکیں جھپکنے سے آنکھوں کی سطح پر کسی چیز کو چپکنے کا موقع نہیں ملتا تاہم بعض اوقات ہوا اور پانی میں موجود خوردبینی اجسام ان دفاعی حصاروں کو توڑ کر قرنیہ پر خلیات کی حفاظتی تہہ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ان جراثیم سے کیئر ٹائٹس کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے جبکہ سب سے خطرناک جرثومے نلکے میں پرورش پاتے ہیں اور ٹینکوں میں محفوظ کردہ پانی میں ان کی افزائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ لہٰذا اگر ایسے پانی سے لینز کو دھویا جائے یا لینز کو اس میں محفوظ رکھا جائے تو آنکھوں کا انفیکشن بڑھ جاتا ہے۔ اگر آپ مناسب طور پر اپنے لینز محفوظ رکھیں انہیں پروٹیکٹ بھی کریں اور مناسب انداز سے صاف کریں۔ استعمال میں بے احتیاطی نہ کریں۔ اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوکر انہیں صاف کریں تو انفیکشن سے محفوظ رہنا ممکن ہے۔ قرنیے کے انفیکشن کا سب سے اہم سبب ہی کانٹیکٹ لینز ہوتے ہیں اور اہم ترین وجہ بھی بے احتیاطی میں ہاتھوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف نہ کرنا شامل ہے۔ آپ جب کبھی لینز اتاریں اسے محفوظ محلول سے صاف کرکے اس کی ڈبیہ میں رکھیں اور جب لگائیں تب بھی ہاتھ اچھی طرح دھلے ہونے چاہئیں۔

 اللہ نہ کرے کہ انفیکشن اتنا بڑھ جائے کہ آپ کو لیزر سرجری کرانی پڑے اور اگر علاج میں تاخیر ہوئی تو معاملہ ہاتھ سے نکل بھی سکتا ہے۔ بینائی متاثر ہونے کا احتمال رہتا ہے۔ لہٰذا جدید رجحان کے مطابق فیشن ضرور کریں مگر خطرات کو بھی نگاہ میں رکھیں اور مضر اثرات سے چوکنا ہو جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

آخرت کی زندگی!

قرآن کریم اﷲجل شانہ کی آخری کتاب ہے جو سراپا حق ہے زندگی موت مابعد الموت، زندگی سے پہلے کیا تھا۔ اس زندگی کے بعد کیا ہوگا؟ تمام حقائق کو بڑے واضح آسان اور دل نشیںانداز میں بیان فرماتی ہے، حتمی اور یقینی بات کرتی ہے، جس میں ادنیٰ سا شبہ بھی نہیں۔

اسلام میں یتیموں کے حقوق

’’یتیم‘‘ اُس نابالغ بچے یا بچی کو کہا جاتا ہے کہ جس کے سر پرسے اُس کے باپ کا سایہ اُٹھ گیا ہو۔ اسلام نے مسلمانوں کو یتیم بچوں کے حقوق ادا کرنے اور اُن کے حقوق کی نگہبانی کرنے کی بڑی سختی سے تاکید کی ہے۔ یتیم بچوں کو اپنی آغوش محبت میں لے کر اُن سے پیار کرنا، اُن کو والد کی طرف سے میراث میں ملنے والے مال و اسباب کی حفاظت کرنا، اُن کی تعلیم و تربیت کی فکر کرنا، سن شعور کو پہنچنے کے بعد اُن کے مال و اسباب کا اُن کے حوالے کرنا اور انہیں اِس کا مالک بنانا اور بالغ ہونے کے بعد اُن کی شادی بیاہ کی مناسب فکر کرکے کسی اچھی جگہ اُن کا رشتہ طے کرنا، اسلام کی وہ زرّیں اور روشن تعلیمات ہیں جن کا اُس نے ہر ایک مسلمان شخص کو پابند بنایا ہے۔

سید الشہداء سیدنا حضرت امیر حمزہ ؓ

سید الشہداء سیدنا حضرت امیر حمزہ اسلام کے ان جانثاروں میں سے ہیں جن کی خدمات مینارہ نور اور روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ جب تک آپؓ حیات رہے آپؓ نے عملی طور پر سرکاردوعالمﷺ کے نائب کا کردار ادا فرمایا۔ غزوہ احد وبدر میں آپؓ اسلامی لشکر کے سالار رہے۔ بعثت کے چھٹے سال سے لے کر 3ہجری تک،اعلان اسلام سے لے کر غزوہ احد میں سید الشہداء کا بلند مقام ملنے تک آپؓ کی پوری حیات مستعار حفاظت مصطفی کریم ﷺ میں بسر ہوئی۔

مسائل اور ان کا حل

باجماعت نماز میں امام کی قرات میں مختلف آیات کا جواب دینے کی شرعی حیثیت سوال :امام صاحب اگرباجماعت نمازمیں اگرایسی آیات تلاوت کریں جس میں دعا کا ذکر ہویااللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان ہویاجس میں عذاب الٰہی کا ذکرہواورمقتدی دعاکی صورت میں ’’آمین، سبحان اللہ، یا اعوذ باللہ‘‘ دل میں کہے ،کیاایساکرناجائزہے؟

حکومتی اعتماد میں اضافے کے دلائل

21 اپریل کے ضمنی انتخابات کے بعد حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد جب مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کی حکومت قائم ہو ئی تو شہباز شریف کو ووٹ دینے والوں کو شبہ تھا کہ یہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل پائے گی کیونکہ مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ، معیشت سنبھالنا انتہائی کٹھن ہو گا، بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت حکومت کیلئے مسلسل درد سر رہے گی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ تو دیا مگر اہم ترین اتحادی جماعت وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنی۔

ضمنی انتخابات کا معرکہ(ن) لیگ نے سر کر لیا

ضمنی انتخابات کے حوالے سے عمومی رائے یہ رہی ہے کہ ان میں حکمران جماعت کو فائدہ ملتا ہے مگر 2018ء کے بعد اس تاثر کو دھچکا لگا ۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ووٹرز میں تحریک پیدا کرکے انہیں پولنگ سٹیشنز تک لے آتی تھیں،مگر حالیہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کا معرکہ سر کر لیا۔