ورزش اور کام ساتھ ساتھ...! : گھریلوں ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے وزن گھٹانا ممکن

تحریر : شگفتہ فرقان


آج ہر دوسری خاتون اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہے۔ پہلے کی خواتین کی نسبت آج کی خواتین وزن بڑھنے کے سبب مختلف بیماریوں کا زیادہ شکار ہورہی ہیں۔

 اس کی ایک اہم وجہ گھریلو کام کاج کیلئے بے شمار سہولیات کا موجود ہونا ہے۔ جس کی وجہ سے جسم کو حرکت کے مواقع کم ملتے ہیں۔ اس لئے وزن بڑھنا ایک معمول کی بات ہوگئی ہے۔ دوسرے تمام تر سہولیات کے باوجود خواتین ورزش کیلئے وقت نہیں نکال پاتیں۔اس حوالے سے خواتین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،وہ کتنی بھی مصروف کیوں نہ ہوں گھریلو کام کاج اور ذمہ داریوں کیلئے ان کے پاس وقت نکل ہی آتا ہے۔ 

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ گھریلو کام کاج آپ کی سوچ سے زیادہ کیلوریز جلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ گھر کا کام اپنے ہاتھوں سے کرنے سے جسم میں لچک، استحکام اور طاقت بھی پیدا ہوتی ہے۔ آپ اپنے گھر کی ہر جگہ ہر کونے کو جم میں تبدیل کرسکتی ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ نہ صرف آپ کے گھر کے کام بہتر انداز میں ہوں گے بلکہ وزن کم کرنے کیلئے آپ کو ورزش پر اضافی وقت اور پیسہ خرچ کرنے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

دھول جھاڑنا ایڑھیوں اور کمر کیلئے مفید : اگر خواتین اپنے پٹھوں میں اکڑن اور کھچاؤ محسوس کرتی ہیں تو انہیں پورے گھر کی صفائی کرنی چاہئے۔ دھول جھاڑنا ایک بہترین ورزش ہے، اس سے تقریباً 190 کیلوریز فی گھنٹہ کی رفتار سے جلتی ہیں۔ یہ نا صرف ہاتھ پاؤں کی ورزش ہے بلکہ یہ پیٹ کے عضلات کیلئے بھی کارآمد ہے۔ پنکھے، لائٹ اور اونچائی پر لٹکی ہوئی چیزوں کی دھول جھاڑتے وقت آپ کی ایڑھیوں اور کمر کی بھی بہتر انداز میں ورزش ہوتی ہے۔

فرش جھاڑنابڑھا پیٹ گھٹائے: فرش کو صاف کرنے کیلئے بیٹھنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ہاتھ، پیر بلکہ پیٹ کی بھی اچھی خاصی ورزش ہوتی ہے۔ جھاڑو لگانے سے تقریباً 195 کیلوریز فی گھنٹہ جلتی ہیں۔ جھاڑو لگاتے وقت خواتین کو چاہئے کہ دونوں ہاتھوں کی حرکت ہو۔خواتین اگر واقعی خود کو صحتمند رکھنا چاہتی ہیں تو روایتی انداز میں فرش صاف کریں ۔ اس سے نا صرف ہاتھ، پیر، پیٹ، گھٹنوں کی ورزش ہوتی ہے بلکہ جسم کے ہر حصے کی ورزش ہوتی ہے اور چربی پگھلتی ہے۔ 

گھر کے دیگر کام: آپ کو اپنے گھر کے اندر ایسی بے شمار مثالیں ملیں گی جہاں آپ کو گھر کے کچھ کام کے لئے جھکنا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر اپنے کچن، فریج یا واشنگ مشین سے یا الماری کے نیچے کی دراز سے چیزیں نکالتے وقت جھکنا پڑتا ہے تو یہ سکواٹ کا اچھا طریقہ ہے۔ اگر آپ صحیح طریقے سے بیٹھ کر سامان نکالتی ہیں تو پورے دن میں کم از کم 30سے 40 اسکواٹ ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی کمر، پیٹ، پیروں کی چربی کم ہوتی ہے۔

سیڑھیاں چڑھنا اُترنا: جب آپ صفائی کر رہی ہوں اور اشیاء کو سیڑھیوں سے اوپر یا نیچے لاتی ہیں تو اس عمل کو بار بار دہرائیں کیونکہ تیز رفتاری سے سیڑھیاں اترنے چڑھنے سے تقریباً 500 کیلوریز فی گھنٹہ جلتی ہیں۔ اس لئے یہ عمل آپ کے جسم کوتندرست بنانے کیلئے کافی کارآمد ہوسکتا ہے۔

برتن دھونا: آج کل گھروں میں ڈش واشر کی سہولت آگئی ہے مگر ہاتھ سے برتن دھونے کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس سے ایک تو برتن ہماری مرضی کے مطابق صاف ہوتے ہیں،دوسرے برتن دھوتے وقت ہمارے ہاتھوں، انگلیوں، کلائیوں کی ورزش بھی کافی بہتر انداز میں ہوتی ہے۔

شگفتہ فرقان بیوٹیشن اوربیوٹی کئیر ڈپلومہ ہولڈر ہیں، خواتیں کی رہنمائی کیلئے ایک انسٹیٹیوٹ بھی چلا رہی ہیں

کپڑے دھوئیں ،کیلوریز جلائیں: آج ہر گھر میں واشنگ مشین کی سہولت موجود ہے جو کافی اچھی بات ہے مگر خواتین کپڑے دھونے کی اہمیت جان جائیں گی توشاید خود لانڈری کرنے کی شوقین ہوجائیں گی۔ کپڑے دھونے، نتھارنے، پھیلانے اور استری کرنے سے آپ کو بڑی تعداد میں کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

آخرت کی زندگی!

قرآن کریم اﷲجل شانہ کی آخری کتاب ہے جو سراپا حق ہے زندگی موت مابعد الموت، زندگی سے پہلے کیا تھا۔ اس زندگی کے بعد کیا ہوگا؟ تمام حقائق کو بڑے واضح آسان اور دل نشیںانداز میں بیان فرماتی ہے، حتمی اور یقینی بات کرتی ہے، جس میں ادنیٰ سا شبہ بھی نہیں۔

اسلام میں یتیموں کے حقوق

’’یتیم‘‘ اُس نابالغ بچے یا بچی کو کہا جاتا ہے کہ جس کے سر پرسے اُس کے باپ کا سایہ اُٹھ گیا ہو۔ اسلام نے مسلمانوں کو یتیم بچوں کے حقوق ادا کرنے اور اُن کے حقوق کی نگہبانی کرنے کی بڑی سختی سے تاکید کی ہے۔ یتیم بچوں کو اپنی آغوش محبت میں لے کر اُن سے پیار کرنا، اُن کو والد کی طرف سے میراث میں ملنے والے مال و اسباب کی حفاظت کرنا، اُن کی تعلیم و تربیت کی فکر کرنا، سن شعور کو پہنچنے کے بعد اُن کے مال و اسباب کا اُن کے حوالے کرنا اور انہیں اِس کا مالک بنانا اور بالغ ہونے کے بعد اُن کی شادی بیاہ کی مناسب فکر کرکے کسی اچھی جگہ اُن کا رشتہ طے کرنا، اسلام کی وہ زرّیں اور روشن تعلیمات ہیں جن کا اُس نے ہر ایک مسلمان شخص کو پابند بنایا ہے۔

سید الشہداء سیدنا حضرت امیر حمزہ ؓ

سید الشہداء سیدنا حضرت امیر حمزہ اسلام کے ان جانثاروں میں سے ہیں جن کی خدمات مینارہ نور اور روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ جب تک آپؓ حیات رہے آپؓ نے عملی طور پر سرکاردوعالمﷺ کے نائب کا کردار ادا فرمایا۔ غزوہ احد وبدر میں آپؓ اسلامی لشکر کے سالار رہے۔ بعثت کے چھٹے سال سے لے کر 3ہجری تک،اعلان اسلام سے لے کر غزوہ احد میں سید الشہداء کا بلند مقام ملنے تک آپؓ کی پوری حیات مستعار حفاظت مصطفی کریم ﷺ میں بسر ہوئی۔

مسائل اور ان کا حل

باجماعت نماز میں امام کی قرات میں مختلف آیات کا جواب دینے کی شرعی حیثیت سوال :امام صاحب اگرباجماعت نمازمیں اگرایسی آیات تلاوت کریں جس میں دعا کا ذکر ہویااللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان ہویاجس میں عذاب الٰہی کا ذکرہواورمقتدی دعاکی صورت میں ’’آمین، سبحان اللہ، یا اعوذ باللہ‘‘ دل میں کہے ،کیاایساکرناجائزہے؟

حکومتی اعتماد میں اضافے کے دلائل

21 اپریل کے ضمنی انتخابات کے بعد حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد جب مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کی حکومت قائم ہو ئی تو شہباز شریف کو ووٹ دینے والوں کو شبہ تھا کہ یہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل پائے گی کیونکہ مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ، معیشت سنبھالنا انتہائی کٹھن ہو گا، بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت حکومت کیلئے مسلسل درد سر رہے گی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ تو دیا مگر اہم ترین اتحادی جماعت وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنی۔

ضمنی انتخابات کا معرکہ(ن) لیگ نے سر کر لیا

ضمنی انتخابات کے حوالے سے عمومی رائے یہ رہی ہے کہ ان میں حکمران جماعت کو فائدہ ملتا ہے مگر 2018ء کے بعد اس تاثر کو دھچکا لگا ۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ووٹرز میں تحریک پیدا کرکے انہیں پولنگ سٹیشنز تک لے آتی تھیں،مگر حالیہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کا معرکہ سر کر لیا۔