2022 : فیشن میں کیا ہوگا ان : کیا کچھ نیا آنے والا ہے، کیا خریدیں، کیا نہیں؟

تحریر : مہوش اکرم


کوورونا کی نئی قسم اور حفاظتی پروٹوکول کے درمیان 2022ء کا آغاز ہو چکا ہے۔ مشہور شخصیات اور فیشن برانڈز نے پہلے سے زیادہ جوش سے کام کیا اور بجلی کی رفتار سے نت نئے ٹرینڈز متعارف کرائے ہیں۔

 اسی لئے سال 2022ء میں فیشن ٹرینڈز کا ایک مکمل نیا باب شروع ہونے کو ہے۔ آئیے اس سال کے فیشن ٹرینڈ کو جانتے ہیں، جو پسند آئے اسے فوراً اپنے اسٹائل کا حصہ بنا لیں۔

جی جناب! میں ایسا بہت کچھ آپ کو بتانے والی ہوں جسے آپ اپنی فیشن اسٹیٹمنٹ بنانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ جہاں چوڑی دار پاجامے ، پتلون، تنگ اور اسکنی جینز والے فیشن سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، وہیں چیک والے کپٹرے، سلک اور ساٹن کے پرنٹ بھی فیشن کے نئے رجحانات میں شامل ہیں۔ بولڈ اور متضاد پرنٹس سے لے کر نیوٹرل شیڈز اور کلر بلاک جیکٹس، سوٹ اور جوتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ تو بس پڑھیے اور جانئے کہ 2022ء میں آپ اپنے اسٹائل کو کس انداز سے خوبصورت اور اسٹائلش بنا سکتے ہیں۔ فیشن ہاوسز اور ڈیزائنرز نے 2022ء کے جو ٹاپ فیشن ٹرینڈز بتائے ہیں وہ یہ ہیں۔

چیکر بورڈ پرنٹ: چیکر بورڈ دہائیوں سے ایک کلاسک انتخاب رہا ہے، یہ پیٹرن جلد ہی فیشن کا اہم حصہ بننے جا رہا ہے۔ ایک ورسٹائل اور سادہ چیک شرٹ، کوٹ، ہینڈ بیگ، یا نیل آرٹ آپ کو منفرد بنا دے گا۔ یہ پرنٹ پہننے کا سب سے جدید طریقہ متضاد رنگوں کا استعمال، ہیملٹی کلرڈ چیک بھی آپ کے لباس کو نمایاں بنائے گا۔

موتی اوربیڈز: شہزادی ڈیانا کا کہنا ہے کہ ’’کسی عورت کے پاس زیورکا ایک ٹکڑا ہونا ضروری ہے اور وہ زیور موتی ہے‘‘۔ سچ پوچھیں تو موتی کبھی بھی سٹائل سے باہر نہیں ہوں گے۔ اس سال موتیوں کے زیور اور ان کا ملبوسات پر استعمال فیشن کا حصہ رہے گا۔ موتیوں سے آراستہ لباس ہو، دلکش ہار یا موتی کی بالیاں، یہ سب ٹرینڈمیں آنے والی ہیں۔ اس لئے موتیوں کے زیورات کے دیگر فیشن ٹرینڈز کے ساتھ ملانے سے نہ گھبرائیں، موتیوں والے کلپ، بروچ اور موتیوں کی مالا خریدیں۔

ڈارک پنک، اورنج اور سیاہ اسٹائل: 2022ء میں بولڈ رنگ اور چمکدار کپڑے سب سے بڑے فیشن کی شکل اختیار کر یں گے۔ گلابی لباس، نیلے یا سیاہ ہینڈ بیگ اور قوس قزح کے رنگ کے لباس تہواروں پر پسندکئے جائیں گے۔ یہ سیزن بولڈ رنگوں کا ہے، اپنے پسندیدہ بولڈ رنگوں کو مکس اور میچ کریں اور سب سے الگ نظر آئیں۔

بھورے اور آف وائٹ کلرکے کوٹ اور کپڑے: کلر بلاکنگ اور قدرتی ٹونز کے بارے میں بھی جانئے۔ آپ خاکی، بھورے، آف وائٹ یا اسی طرح کے شیڈز کے ساتھ فیشن ایبل دکھائی دے سکتے ہیں۔ قدرتی شیڈز کے لانگ کوٹ اور جیکٹ بھی فیشن کا حصہ بن رہے ہیں۔ آپ انہیں اپنے کام پر پہنیں، یاکسی دعوت پر جاتے ہوئے، کوٹ کبھی بھی سٹائل بیان کرنے میں ناکام نہیں ہوتے۔

چین بیلٹ اور ہینڈ بیگ: اپنے لباس کو مزید دلکش بنانے کیلئے بہترین لوازمات میں سے ایک چین والی بیلٹ اور ہینڈبیگ ہیں۔ چین سے بنی مصنوعات 2022ء میں پسندیدہ ترین بننے کو تیار ہیں۔ اسٹیٹمنٹ چین بیلٹ کا انتخاب کریں یا بیگ کا، چین بیگ ہر سائز اور سٹائل میں خوبصورت نظر آتے ہیں۔ طالبات چھوٹے چین بیگ کا استعمال کریں جبکہ خریداری کیلئے جانے والی  خواتین موٹی چین والے بیگ خریدیں۔ کسی تقریب کیلئے شوخ رنگ مناسب رہے گا جبکہ ملازمت کرنے والی خواتین سیاہ، چاکلیٹ یا گرے رنگ کا بیگ خریدیں۔

پف آستین: پھولے ہوئے پف والے بازُو اس سال ایک بار پھر مشہور ہوں گے۔ پتلے بازُو ہوں یا گوشت سے بھرے موٹے، یہ فیشن ٹرینڈ سب چھپا دے گا۔ اگر آپ اسے پہن کر موٹی نظر آرہی ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے اچھے اسٹائل کا انتخاب نہیں کیا۔

فرنج اسٹائل جیکٹ اور ہینڈ بیگ: فرنج اسٹائل والی چمڑے کی جیکٹ بازار میں نظر آئے یا فرنج آرک ورک والا ہینڈ بیگ، فوراً خرید لیں کیونکہ یہ 2022ء میں فیشن بن جائے گا۔

گرین سن گلاسز: 2022ء میں ایک اور تھرو بیک کلاسک فیشن واپس آئے گا جو آپ کو الگ ہی لُک دے گا۔ وہ ہے گرین شیڈز کا فیشن۔اگر اسے صحیح طریقے سے اسٹائل کیا جائے تو وہ بہت اچھے لگتے ہیں۔ انہیں سادہ رنگ کے کپڑوں کے ساتھ استعمال کریں۔

ڈبل چین ہار: جہاں تک زیورات کا تعلق ہے، ہر فیشن لورز کے لئے 2022ء میں ڈبل چین نیکلس اہم چیز بن جائے گا۔ یہ زیورات میں ایک کلاسک چیز جسے آپ آنے والے سالوں تک پہنتے رہیں گے۔

دھاری دار پرنٹ: اس سیزن میں لکیرو ں اور پٹیوں والے دھاری دار ملبوسات اور سویٹر آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا دیں گے۔ یاد رکھیں عمودی لکیریں آپ کے جسم کو لمبا اور پتلا ظاہر کرتی ہیں۔ دھاری دار پرنٹ والے بیگ اور کپڑے آپ کو خوبصورت بنائیں گے۔مزید بیوٹی ٹپس اور فیشن ٹرینڈز جاننے کیلئے آپ میرا یوٹیوب چینل، فیس بک پیج یا بلاگ ’’آل ان ون دی بیسٹ بلاگ‘‘ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

آخرت کی زندگی!

قرآن کریم اﷲجل شانہ کی آخری کتاب ہے جو سراپا حق ہے زندگی موت مابعد الموت، زندگی سے پہلے کیا تھا۔ اس زندگی کے بعد کیا ہوگا؟ تمام حقائق کو بڑے واضح آسان اور دل نشیںانداز میں بیان فرماتی ہے، حتمی اور یقینی بات کرتی ہے، جس میں ادنیٰ سا شبہ بھی نہیں۔

اسلام میں یتیموں کے حقوق

’’یتیم‘‘ اُس نابالغ بچے یا بچی کو کہا جاتا ہے کہ جس کے سر پرسے اُس کے باپ کا سایہ اُٹھ گیا ہو۔ اسلام نے مسلمانوں کو یتیم بچوں کے حقوق ادا کرنے اور اُن کے حقوق کی نگہبانی کرنے کی بڑی سختی سے تاکید کی ہے۔ یتیم بچوں کو اپنی آغوش محبت میں لے کر اُن سے پیار کرنا، اُن کو والد کی طرف سے میراث میں ملنے والے مال و اسباب کی حفاظت کرنا، اُن کی تعلیم و تربیت کی فکر کرنا، سن شعور کو پہنچنے کے بعد اُن کے مال و اسباب کا اُن کے حوالے کرنا اور انہیں اِس کا مالک بنانا اور بالغ ہونے کے بعد اُن کی شادی بیاہ کی مناسب فکر کرکے کسی اچھی جگہ اُن کا رشتہ طے کرنا، اسلام کی وہ زرّیں اور روشن تعلیمات ہیں جن کا اُس نے ہر ایک مسلمان شخص کو پابند بنایا ہے۔

سید الشہداء سیدنا حضرت امیر حمزہ ؓ

سید الشہداء سیدنا حضرت امیر حمزہ اسلام کے ان جانثاروں میں سے ہیں جن کی خدمات مینارہ نور اور روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ جب تک آپؓ حیات رہے آپؓ نے عملی طور پر سرکاردوعالمﷺ کے نائب کا کردار ادا فرمایا۔ غزوہ احد وبدر میں آپؓ اسلامی لشکر کے سالار رہے۔ بعثت کے چھٹے سال سے لے کر 3ہجری تک،اعلان اسلام سے لے کر غزوہ احد میں سید الشہداء کا بلند مقام ملنے تک آپؓ کی پوری حیات مستعار حفاظت مصطفی کریم ﷺ میں بسر ہوئی۔

مسائل اور ان کا حل

باجماعت نماز میں امام کی قرات میں مختلف آیات کا جواب دینے کی شرعی حیثیت سوال :امام صاحب اگرباجماعت نمازمیں اگرایسی آیات تلاوت کریں جس میں دعا کا ذکر ہویااللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان ہویاجس میں عذاب الٰہی کا ذکرہواورمقتدی دعاکی صورت میں ’’آمین، سبحان اللہ، یا اعوذ باللہ‘‘ دل میں کہے ،کیاایساکرناجائزہے؟

حکومتی اعتماد میں اضافے کے دلائل

21 اپریل کے ضمنی انتخابات کے بعد حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد جب مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کی حکومت قائم ہو ئی تو شہباز شریف کو ووٹ دینے والوں کو شبہ تھا کہ یہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل پائے گی کیونکہ مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ، معیشت سنبھالنا انتہائی کٹھن ہو گا، بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت حکومت کیلئے مسلسل درد سر رہے گی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ تو دیا مگر اہم ترین اتحادی جماعت وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنی۔

ضمنی انتخابات کا معرکہ(ن) لیگ نے سر کر لیا

ضمنی انتخابات کے حوالے سے عمومی رائے یہ رہی ہے کہ ان میں حکمران جماعت کو فائدہ ملتا ہے مگر 2018ء کے بعد اس تاثر کو دھچکا لگا ۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ووٹرز میں تحریک پیدا کرکے انہیں پولنگ سٹیشنز تک لے آتی تھیں،مگر حالیہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کا معرکہ سر کر لیا۔