مفید جڑی بوٹیاں

تحریر : ڈاکٹر مدثر اقبال


جڑی بوٹیاں بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں،دنیا میں آج کل ہر دوسرا تیسرا شخص ہائی بلڈ پریشر کا مریض ہے۔ امریکہ میں ہائی بلڈ پریشر کا بہت مسئلہ پایا جاتا ہے۔

 اسی طرح پاکستان میں بھی ہائی بلڈ پریشر ایک بہت بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ڈاکٹروں کی جانب سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف ادویات کا استعمال بتایا جاتا ہے لیکن اکثر لوگ چاہتے ہیں کہ ان کو ادویات کا استعمال نہ کرنا پڑے کیونکہ ان ادویات کے فوائد کے ساتھ ساتھ نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ جڑی بوٹیوں کے استعمال سے جسم کو کوئی نقصان نہیں ہوتا کیونکہ یہ قدرت کے تیار کردہ اجزا ہوتے ہیں۔ اگر آپ ادویات کا استعمال کررہے ہیں اور بوٹیوں کا استعمال بھی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔

تلسی کا استعمال

تلسی ایک جڑی بوٹی ہے جو مختلف کھانوں میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔ ہمارے جسم میں بلڈ پریشر کو نارمل کرتی ہے اس کے علاوہ ایسے مادے جو ہمارے خون کی نالیوں کو سخت کرتے ہیں ان کو بھی روکتی ہے۔ اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ مختلف کھانوں میں ڈال کر، سلاد پر ڈال کر وغیرہ۔

دارچینی کا استعمال

دارچینی کا استعمال بھی بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دار چینی کے استعمال سے کافی عرصے تک ہائی بلڈ پریشر سے بچا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ دار چینی کا پاؤڈر بنا کرچائے، سلاد، دال وغیرہ میں ڈال کر بھی استعمال کرتے ہیں۔

الائچی کا استعمال

یہ دیکھا گیا ہے کہ الائچی کا استعمال بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کے لیے بہترین جڑی بوٹی ہے۔ الائچی کی خوشبو بھی بہت بہترین ہوتی ہے اس کو مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ مصالحوں میں، سوپ میں کھیر میں، حلوے میں وغیرہ۔

لہسن کا استعمال

لہسن کو برسوں سے بلڈ پریشر کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ آپ کے خون کی نالیوں کو سکڑنے سے روکتا ہے۔ اس کا استعمال زیادہ رکھنا چاہیے۔ اگر آپ کو ذائقہ پسند نہ ہو تو پہلے اس کو بھون لیں اور پھر استعمال کر لیں۔

ادرک کا استعمال

یہ ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو ہمارے جسم میں خون کی فراوانی کو بہتر بناتی ہے۔ اور ہائی بلڈ پریشر کو نارمل کرتی ہے۔ مختلف تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کھانوں میں ادرک اور لہسن استعمال کرنے والے لوگ ہائی بلڈ پریشرجیسی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

اجوائن کا استعمال

چین اور دیگر ممالک میں اجوائن کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ لوگ اس کو مختلف چیزوں میں جیسا کہ سوپ وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں۔ جس سے جسم میں خون کی نالی نارمل روٹین میں کام کرتی ہے۔

سن بیج کا استعمال

یہ مانا جاتا ہے کہ اس میں اومیگا پایا جاتا ہے۔ ہمارے جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات

ہائی بلڈ پریشرایک بیماری ہے جس کو بروقت کنٹرول کرنا ضروری ہے ورنہ یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسا کہ سگریٹ نوشی، ورزش کی کمی، چکناہٹ کا استعمال وغیرہ۔

ہائی بلڈ پریشر سے مختلف مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جیسا کہ دل کا دورہ، دل کا بند ہوجانا، گردے کی بیماری اور ذیابیطس وغیرہ۔ لہٰذا سب کو چاہیے کہ بروقت ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جائے اور مختلف جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا جائے تاکہ متعدد بیماریوں سے بچا جا سکے۔

ہائی بلڈ پریشر کا آپ کے طرز زندگی سے بھی بہت گہرا تعلق ہے۔ کچھ لوگ کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں لیکن پھر بھی ان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں نہیں رہتا ۔ ایسے افراد کو اپنی روزمرہ کی روٹین تبدیل کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ ضرورت سے زیادہ آسانیاں اور چہل قدمی میں کمی بھی ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتی ہے۔سستی بلڈ پریشر کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگراس صورتحال کا سامنا ہو تو ورزش اس کا بہترین حل ہے کیونکہ اگر مناسب خوراک لینے کے باوجود بلڈ پریشر کنٹرول میں نہیں آرہا تو پھر ورزش ہی اس کا واحد حل بچتا ہے۔بلڈ پریشر کنٹرول میں نہ ہونا یقینا پریشانی کی بات ہے لیکن اپنے لائف سٹائل میں تھوڑی سی تبدیلی لا کر آپ اس بیماری سے جان چھڑوا سکتے ہیں۔ڈاکٹر بھی ابتدائی طور پر ادویات استعمال کرنے کی بجائے ورزش اور خوراک میں تبدیلی کا مشورہ دیتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

حج:دین و اسلام کی عظمت و شوکت اور اتحادِ اُمت کا عظیم اجتماع

حج اسلام کے پانچ ارکان میں آخری رکن ہے، اس میں اللہ تعالیٰ سے محبت اور عظمت کی تکمیل اور عبدیت و فناعیت کی تصویر ہے

خطبہ حجۃ الوداع

احکامِ الٰہی اور حقوقِ انسانی کا جامع منشور:خطبہ حجۃ الوداع میں رسول اللہ ﷺ نے انسانیت کی عظمت احترام اور حقوق پر مبنی ابدی تعلیمات اور اصول عطا کئے

حج کا روحانی فلسفہ

ہر سال لاکھوں مسلمان دنیا کے مختلف حصوں سے مکہ مکرمہ کا سفر کرتے ہیں تاکہ حج جیسے مقدس فریضے کو ادا کر سکیں۔ حج کا آغاز ذوالحجہ کے مہینے میں ہوتا ہے۔

فرض حج نہ کرنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ

حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کے پاس سفر حج کا ضروری سامان ہو اور اس کو سواری میسر ہو جو بیت اللہ تک اس کو پہنچا سکے اور پھر وہ حج نہ کرے تو کوئی فرق نہیں کہ وہ یہودی ہو کر مرے یا نصرانی ہو کر، اور یہ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ’’اللہ کیلئے بیت اللہ کا حج فرض ہے ان لوگوں پر جو اس تک جانے کی استطاعت رکھتے ہوں‘‘ (رواہ الترمذی)

یوم عرفہ! برکتوں اور رحمتوں کا دن

جس دن حجاج کرام میدان عرفات میں قیام کرتے ہیں اس دن کو یوم عرفہ کہا جاتا ہے۔ یہ دن بہت ہی برکتوں اور رحمتوں کا دن ہے، اس دن کی بڑی فضیلت ہے۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

روایتی حریف ایک بار پھر آمنے سامنے