رہنمائے گھر داری

تحریر : روزنامہ دنیا


پسا ہوالہسن خراب ہونے سے کیسے بچائیں؟اکثر خواتین یہ سوال کرتی پائی جاتی ہیں کہ اگر زیادہ لہسن پیس کر رکھا جائے تو وہ خراب ہونے لگتا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ اگر آپ کو اندازہ ہو جائے کہ لہسن ضرورت سے زیادہ بچ گیا ہے جو کہ چند دنوں میں استعمال کر لینا ممکن نہیں ہے تو اسے آئس کیوب کی ٹرے میں جما لیں اور پھر ٹرے سے نکال کر ایئر ٹائٹ ڈبے یا موٹے گیج کے پلاسٹک بیگ میں فریز کر لیں۔

حسب ضرورت کیوبز نکالیں اور ہانڈی تیار کر لیں۔ لہسن پیس کر فریزر میں رکھنا ہو تو اس میں تھوڑا سا پانی، کوکنگ آئل ، نمک اور تھوڑا سا سفید سرکہ شامل کر لیا کریں، دیر تک خراب نہیں ہوتا۔ پسے ہوئے لہسن میں اسٹیل یا کسی بھی دھات کا بنا ہوا چمچہ نہ ڈالیں۔ پلاسٹک کا چمچ بہتر ہے۔

مہندی لگانے سے بال خشک ہوجاتے ہیں

وہ خواتین جو سر میں ہیئرکلر کے بجائے مہندی لگاتی ہیں میں یہ مسئلہ عام پایا جاتا ہے کہ مہندی لگانے کے بعد ان کے بال خشک ہونے لگتے ہیں۔ انہیں یہ مشورہ دینا چاہوں گی کہ وہ ہفتہ میں کم از کم دو مرتبہ سر کے بالوں میں ناریل، سرسوں یا دھوئے تلی کا تیل لگائیں۔ اگر رات کو سر میں تیل لگانے کی عادت ہے تو رات بھر یا پھر کم از کم آدھے گھنٹے کیلئے لگا رہنے دیں پھر شیمپو کریں۔ جب بھی بالوں میں مہندی لگائیں اس میں سرسوں کا تیل ملائیں۔ اکثر خواتین کا خیال ہوتا ہے کہ مہندی میں تیل ملانے سے رنگ نہیں آتا۔ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یا تو تیل لگے بالوں میں مہندی لگائیں یا پھر مہندی گھولتے وقت اس میں شامل کریں، رنگ بھی گہرا آئے گااور بال بھی خشک نہیں ہوں گے۔ کوشش کریں کہ خالص مہندی لگائیں بعض ڈبوں والی مہندی میں نقصاندہ اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

آخرت کی زندگی!

قرآن کریم اﷲجل شانہ کی آخری کتاب ہے جو سراپا حق ہے زندگی موت مابعد الموت، زندگی سے پہلے کیا تھا۔ اس زندگی کے بعد کیا ہوگا؟ تمام حقائق کو بڑے واضح آسان اور دل نشیںانداز میں بیان فرماتی ہے، حتمی اور یقینی بات کرتی ہے، جس میں ادنیٰ سا شبہ بھی نہیں۔

اسلام میں یتیموں کے حقوق

’’یتیم‘‘ اُس نابالغ بچے یا بچی کو کہا جاتا ہے کہ جس کے سر پرسے اُس کے باپ کا سایہ اُٹھ گیا ہو۔ اسلام نے مسلمانوں کو یتیم بچوں کے حقوق ادا کرنے اور اُن کے حقوق کی نگہبانی کرنے کی بڑی سختی سے تاکید کی ہے۔ یتیم بچوں کو اپنی آغوش محبت میں لے کر اُن سے پیار کرنا، اُن کو والد کی طرف سے میراث میں ملنے والے مال و اسباب کی حفاظت کرنا، اُن کی تعلیم و تربیت کی فکر کرنا، سن شعور کو پہنچنے کے بعد اُن کے مال و اسباب کا اُن کے حوالے کرنا اور انہیں اِس کا مالک بنانا اور بالغ ہونے کے بعد اُن کی شادی بیاہ کی مناسب فکر کرکے کسی اچھی جگہ اُن کا رشتہ طے کرنا، اسلام کی وہ زرّیں اور روشن تعلیمات ہیں جن کا اُس نے ہر ایک مسلمان شخص کو پابند بنایا ہے۔

سید الشہداء سیدنا حضرت امیر حمزہ ؓ

سید الشہداء سیدنا حضرت امیر حمزہ اسلام کے ان جانثاروں میں سے ہیں جن کی خدمات مینارہ نور اور روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ جب تک آپؓ حیات رہے آپؓ نے عملی طور پر سرکاردوعالمﷺ کے نائب کا کردار ادا فرمایا۔ غزوہ احد وبدر میں آپؓ اسلامی لشکر کے سالار رہے۔ بعثت کے چھٹے سال سے لے کر 3ہجری تک،اعلان اسلام سے لے کر غزوہ احد میں سید الشہداء کا بلند مقام ملنے تک آپؓ کی پوری حیات مستعار حفاظت مصطفی کریم ﷺ میں بسر ہوئی۔

مسائل اور ان کا حل

باجماعت نماز میں امام کی قرات میں مختلف آیات کا جواب دینے کی شرعی حیثیت سوال :امام صاحب اگرباجماعت نمازمیں اگرایسی آیات تلاوت کریں جس میں دعا کا ذکر ہویااللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان ہویاجس میں عذاب الٰہی کا ذکرہواورمقتدی دعاکی صورت میں ’’آمین، سبحان اللہ، یا اعوذ باللہ‘‘ دل میں کہے ،کیاایساکرناجائزہے؟

حکومتی اعتماد میں اضافے کے دلائل

21 اپریل کے ضمنی انتخابات کے بعد حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد جب مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کی حکومت قائم ہو ئی تو شہباز شریف کو ووٹ دینے والوں کو شبہ تھا کہ یہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل پائے گی کیونکہ مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ، معیشت سنبھالنا انتہائی کٹھن ہو گا، بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت حکومت کیلئے مسلسل درد سر رہے گی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ تو دیا مگر اہم ترین اتحادی جماعت وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنی۔

ضمنی انتخابات کا معرکہ(ن) لیگ نے سر کر لیا

ضمنی انتخابات کے حوالے سے عمومی رائے یہ رہی ہے کہ ان میں حکمران جماعت کو فائدہ ملتا ہے مگر 2018ء کے بعد اس تاثر کو دھچکا لگا ۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ووٹرز میں تحریک پیدا کرکے انہیں پولنگ سٹیشنز تک لے آتی تھیں،مگر حالیہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کا معرکہ سر کر لیا۔