مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


امام کاغلطی سے کسی دوسری نماز کی نیت کر نا سوال:۔مفتی صاحب! امام نے غلطی سے عصر کی نماز ظہر کی نیت سے پڑھادی، نماز ہوئی یا نہیں؟مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب:۔نیت دل کا عمل ہے اگر امام کے دل میں اسی وقت کی نماز کا ارادہ ہوتو نماز ہوجائے گی اگر چہ زبان سے دوسرے وقت کی نماز کا لفظ ادا ہو جائے تو ایسی غلطی کا کوئی اعتبار نہیں، تاہم اگر امام نے زبان کی نیت کے ساتھ ساتھ دل سے بھی دوسری نما زکی نیت کر کے نماز  پڑھادی تو اس صورت میں عصر کی نماز ادا نہیں ہوئی۔مذکورہ بالا بیان سے جس صورت میں امام کی نماز ہوگئی تو مقتدیوں کی نماز بھی ہوگئی اور جس صورت میں امام کی نماز نہیں ہوئی تو مقتدیوں کی بھی نماز نہیں ہوئی اس کا اعادہ ضروری ہے۔ (وفی الدر المختار، ص: 59)،(وفی البحر الرائق،1/ 292)

دم لازم ہونے کے بعد اسے ذبح کرنا

سوال:۔زید پر حج میں دم لازم ہوا ہے اب پوچھنا یہ ہے کہ دم حرم میں ہی ذبح کرنا ضروری ہے یا اپنے ملک میں بھی ذبح کیا جاسکتا ہے؟ اگرحرم میں ذبح کرنا ضروری ہے تو اس کا گوشت کسی اور ملک کے فقرا ء میں تقسیم کیا جاسکتا ہے؟

جواب:۔حج وعمرہ کی جنایت میں جو دم لازم ہوتا ہے اس کا حدودِحرم میں ذبح کرنا  ضروری ہے اپنے ملک میں ذبح نہیں کیا جا سکتا۔ دم کے جانور کا گوشت حرم کے فقراء اور مساکین کو کھلانا افضل ہے اگر کسی اور جگہ کے مساکین اور فقراء زیادہ مستحق ہوں تو ان کو بھی گوشت دیا جاسکتا ہے۔(وفی المبسوط للسرخسی 4/ 75)، (وفی بدائع الصنائع2/ 179)

قبر کو بوسہ دینے کا مسئلہ

سوال:۔والدین کی قبر کو بوسہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟ 

جواب:۔ والدین کی قبر کو بوسہ دینا جائز نہیں ہے۔(وفی البنایۃ شرح الہدایۃ 3/ 262)، (وفی حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح، ص: 621)

زکوٰۃکے پیسوںسے طالب علم

 کو نصابی کتابیں خرید کر دینا

سوال:۔ اگر کسی مدرسے کے طالب علم کو نصابی کتابیں چاہیے ہوں، تو کیا زکوٰۃ کی رقم سے خرید کر وہ کتابیں دے سکتے ہیں؟

جواب:۔زکوٰۃ کی رقم سے کسی مستحق طالب علم کو کتابیں خرید کر دی جا سکتی ہیں، اس سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی، البتہ جن نابالغ بچوں کے والد غنی ہیں، ان کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں کیونکہ نابالغ بچہ والد کے غنی ہونے کے سبب حکماً غنی سمجھا جاتا ہے۔(وفی الدر المختار و حاشیۃ ابن عابدین 2/ 355)

مالداری کے بعد تنگدست ہوجانے 

والے پر حج کی فرضیت کا مسئلہ

 سوال:۔ میاں بیوی بہت مالدار تھے ان کے پاس سونا چاندی اورمال تھا اور وجوب حج کے تمام شرائط پائے جاتے تھے۔ کچھ عوارض یا سستی اور کاہلی کی  وجہ سے حج نہ کر سکے اور زمانہ گزرتا رہا بالآخر مالی حالت خراب ہو گئی اور حج کرنے کی استطاعت نہ رہی۔ اب سوال یہ ہے کہ جو حج واجب ہو چکا تھا اب بھی ان کے ذمہ حج اداکرنا واجب ہے یا تنگدستی کی وجہ سے حج ساقط ہوگیا ؟ نیز حج ادا نہ کرنے کی صورت میں گناہ گار ہونگے یا نہیں؟

جواب:۔میاں بیوی دونوں پرتنگدستی کے بعد بھی حج ادا کرنا واجب ہے، اور نہ کرنے کی صورت میں دونوں گناہ گار ہونگے۔(وفی الدر المختار وحاشیۃ ابن عابدین (رد المحتار) (2/ 458)، (حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح ،ص: 727)، (وفی الفتاوی الہندیۃ 1/ 216)

مردہ پیدا ہونے والے بچے

 کا نام رکھنا ضروری ہے

سوال:جوبچہ پیداہوتے ہی مرجائے، آیا اس کا نام رکھاجائیگا یا نہیں؟اور جو بچہ مردہ پیدا ہوجائے تواس کا نام رکھنے کے متعلق کیا حکم ہے؟برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ 

جواب: بچہ زندہ پیداہوجائے یامردہ تام الخلقت ہویا ناتمام، بہرصورت اس بچے کا نام رکھاجائیگا۔(وفی در المختار وحاشیۃ ابن عابدین (رد المحتار) (2/ 227)

سجدہ سہو بھولنے کا مسئلہ 

سوال:۔اگر کوئی شخص نماز میں بھول کر سجدہ سہو چھوڑ دے اور وقت کے اندر اندر ہی یاد آجائے، تو کیا حکم ہے؟ 

جواب:۔اگر سلام پھیرنے کے بعد کوئی منافی صلوۃ (نماز کے خلاف کوئی )عمل نہ کیا ہو تو سجدہ سہو کر کے نماز پوری کر دے (رد المحتار،1/ 457)

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

5ویں برسی:شمس ُ الرحمن فاروقی ، ایک عہد اور روایت کا نام

جدید میلانات کی ترویج و ترقی میں انہوں نے معرکتہ الآرا رول ادا کیا

مرزا ادیب ،عام آدمی کا ڈرامہ نگار

میرزا ادیب کی تخلیقی نثر میں ڈراما نگاری کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے بصری تمثیلوں کے ساتھ ریڈیائی ڈرامے بھی تحریر کیے۔ اردو ڈرامے کی روایت میں ان کے یک بابی ڈرامے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔