وزن کم کرنے کا جنون!

تحریر : تحریم نیازی


میں نہیں جانتی ایسا کونساپاگل پن ہے خواتین میں کہ وہ اپنی صحت سے کھیل جاتی ہیں۔ وزن کم کرنے کے بجائے اپنی صحت تباہ کر لیتی ہیں۔ خودساختہ یا سنے سنائے ڈائٹ پلانز پر عمل کر تی رہتی ہیں جبکہ انہی صفحات پر میں کئی بار یہ گزارش کر چکی ہوں کہ ڈائٹ پلان ہر کسی کے جسم ،وزن، روزانہ کی خوراک کی بنا پر ترتیب دئیے جاتے ہیں، کسی ایک کا پلان دسرے کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔اس طرح غذائی کمی، وٹامن ڈی کی کمی، کیلشیم کی کمی، آئرن کی کمی کا شکار ہو کر میرے پاس آتی ہیں۔

ایسا نہیں ہو تا کہ آپ اگر ڈائٹنگ پر ہوں تو دنیا کی ہر نعمت سے منہ موڑ لیں آپ کو پلان میں کھانے کی ہر چیز نہیں چھوڑنی ہوتی بلکہ توازن میں رہ کرغذا کا استعمال کرنا ہوتا ہے ۔ اس لئے اپنی لاکھوں کی صحت کا ہزار بارہ سو فیس دے کر اپنے ڈاکٹر سے پلان بنوالیں لیکن خود پر تجربہ نہ کریں اور غذا میں غذائیت کی کمی نہ لائیں۔

ایک خاتون میرے پاس آئیں جن کی عمر 36 سال اور وزن 89 کلو گرام تھا۔ بتانے لگیں کہ ان کے چار بچے آپریشن سے ہیں۔ اُن کو کبھی بے حد قبض رہتی ہے کبھی لوز موشن رہتے ہیں۔ طرح طرح کی diets نیٹ سے اُٹھا کر استعمال کی ہیں جس میں ایک کافی والی ڈائٹ تھی جس سے معدے میں بہت تکلیف ہے اور وزن بھی کم نہیں ہوا۔ 

سب سے پہلے تو ایک بار پھر تمام خواتیں سے یہی کہوں گی ’’سیلف میڈی کیشن‘‘ سے بچا کریں ۔ ایسی خواتین جنہیں اوپر بیان کئے گئے مسائل کا سامنا ہے وہ ناشتے سے پہلے رات بھر بھگوئے ہوئے میتھی دانہ 1/4 ٹی سپون لیموں پانی یا سادے پانی کے ساتھ لیں۔ پھر ایک کپ گرم پانی میں ایک انچ دار چینی کا ٹکڑا پکائیں، پھر ایک چھوٹی چائے کی سپون ادرک کا جوس ڈال دیں یا ایک ٹکڑا ادرک کا ڈال دیں جس کی موٹائی کم ہو اور لمبائی ایک انچ کے برابر اور ہاف ٹی سپون ہلدی ڈالیں چولہا بند کر کے اس سب کو stain کر کے اس ٹی کو پی لیں، انشاء اللہ سب درد ختم ہو جائیں گے۔ دو ٹی سپون اسپغول کا چھلکا اس کے آدھے گھنٹے کے بعد آپ نے دو انڈوں کی سفیدی کا آملیٹ یا پھر ایک بوائل ایگ فل، ایک چھوٹا کپ چائے کا بنا شکر اور اپنی ملٹی وٹامن لے لیں۔

صبح گیارہ بجے:- کالے چنے 4 سپون ، دو ٹماٹر، ایک پیاز، ایک کھیرا ، 1/4 کپ بند گوبھی ، 4 سپون دہی ، کالی مرچ ہلکا نمک ، لیمن گراس ٹی۔

ایک بجے:- بیسن کی روٹی جس میں آپ دھنیا، پودینہ، پیاز مکس کر سکتی ہیں، دھنیا پودینہ کی ڈٹنی اگر کبھی دل کرئے تو ایک انڈہ مکس کر کے لے لیں، لائیٹ سا دیسی گھی لگا کر آپ pan cack کے طور پر یہ روٹی ہفتے میں دوبار کھا سکتی ہیں۔ لیمن گراس قہوہ پئیں۔

4 بجے:- آلمنڈ مِلک لیں(آلمنڈ ملک بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پانچ سے سات بادام رات بھر بھگورکھیں،صبح ایک گلاس پانی میں ڈال کر بلینڈکر   لیں) ۔6 بجے:- ایپل اورجنجرسمودی لیں۔8 بجے:- دو سپون سیب کا سرکہ گرم پانی میں ڈال کر لیں، ایک جوا لہسن اس کے بعد غرارے لازمی کریں۔8:30 :۔ دو سپون اسپغول کا چھلکا سادے پانی میں Quakers Oat meal چار سپون ، آدھا کپ دودھ اور آدھا کپ پانی میں پکا لیں۔ پینے سے قبل چٹکی بھر دار چینی چھڑک لیں اور ایک ٹی سپون شہد ڈالیں، تین بادام ڈال کر پی لیں اور اپنی ملٹی وٹامن لیں۔

رات اگر دیر تک جاگتی ہیں تو بھوک لگنے کی صورت میں مٹھی بھر بھُنے چنے یا ایک کھجور / یا پھر کوئی بھی ایک reusonal پھل سوائے کیلا آم کے استعمال کر سکتی ہیں۔سارے دن میں زیرہ سونف واٹر لازمی پئیں ایک لیٹر اور ایک لیٹر سادہ پانی استعمال کریں۔آدھا گھنٹہ صبح اور آدھا گھنٹہ شام میں واک لازمی کریں اور رات کو جلدی سویا کریں۔ گہرے سانس لینے کی ورزش ضرور کریں جس کا دورانیہ پانچ منٹ سے دس منٹ رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

قذافی سٹیڈیم کینگروز کی میزبانی کیلئے تیار

پاکستان نے اس تاریخی میدان پر 140 سے زائد بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں

ویمن اِن گرین کابڑاامتحان

سہ ملکی سیریز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026ء

فاطمہ ثناء:برق رفتار پاکستانی بلے بازوکپتان

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کر رہی ہیں، جن کا شمار تیز ترین خواتین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی تیز ترین بلے بازی کا مظاہرہ گزشتہ ماہ پاکستان کے دورے پر آنے والی زمبابوے کی ٹیم کے خلاف کیا تھا۔

لالچ کا انجام

نعیم نہایت محنتی، دیانت دار اور غریب کسان تھا۔ اس کا کل اثاثہ اس کی نیک سیرت بیوی رابعہ اور فرمانبردار بیٹا شاداب تھا۔ نعیم کی آمدنی اتنی قلیل تھی کہ اکثر گھر میں فاقوں کی نوبت آ جاتی۔ نعیم مزدوری کی تلاش میں شہر گیا ہوا تھا، گھر میں آٹے کا ایک ذرہ تک نہ تھا۔ رابعہ نے چولہے پر خالی ہانڈی میں پانی چڑھا دیا تاکہ بھوکا شاداب یہ سمجھے کہ کھانا پک رہا ہے۔

نفرت

اللہ تبارک و تعالیٰ نے دنیا میں ہر چیز کا جوڑا پیدا کیا ہے۔ انسان کی طرح حیوانات کے بھی جوڑے پیدا کئے۔زندگی کے ساتھ موت، زمین کے ساتھ آسمان، محبت کے ساتھ نفرت کے جذبات بھی انسان میں رکھے۔

خاندانِ مغلیہ کا حقیقی بانی جلال الدین محمد اکبر

شہنشاہ بابر نے ہندوستان کو بزور شمشیر فتح کر کے سلطنت مغلیہ کی بنیاد ڈالی۔ لیکن حقیقی معنوں میں خاندان مغلیہ کی بنیادیں شہنشاہِ اکبر نے استوار کیں۔ اکبر کے والد ہمایوں جب افغانوں کی یورش سے گھبرا کر ایران جا رہے تھے تو 1542ء میں سندھ کے ایک مقام عمر کوٹ میں اکبر پیدا ہوئے۔ پندرہ سال کی جلا وطنی کے بعد ہمایوں دوبارہ تخت دہلی پر قابض ہوئے مگر زندگی نے وفا نہ کی اور جلد ہی سیڑھیوں سے گر کر فوت ہو گئے۔