فاطمہ ثناء:برق رفتار پاکستانی بلے بازوکپتان
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کر رہی ہیں، جن کا شمار تیز ترین خواتین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی تیز ترین بلے بازی کا مظاہرہ گزشتہ ماہ پاکستان کے دورے پر آنے والی زمبابوے کی ٹیم کے خلاف کیا تھا۔
انہوں نے کراچی میں زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ فاطمہ ثنا نے صرف 15 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی تھی،ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔انہوں نے 19 گیندوں پر ناقابلِ شکست 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 18 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا تھا جو صوفی ڈیوائن، فوبے لچ فیلڈ اور ریچا گھوش کے پاس مشترکہ طور پر موجود تھا۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ ندا ڈار کے پاس تھا، جنہوں نے 2019ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف 20 گیندوں پر پچاس رنز بنائے تھے۔