یوگا سے دردشقیقہ کا علاج
درد شقیقہ عام سر درد سے مختلف ہوتا ہے، اس کے دوران سر کے کسی ایک حصے یا آدھے سر میں شدید درد ہو تا ہے،اس دوران آنکھیں شدید روشنی برداشت نہیں کر پاتیںبلکہ روشنی سے سر درد میں مزید اضا فہ ہو جا تا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کچھ لوگوں کو توقے بھی ہونے لگتی ہے۔اس کی بے شمار وجوہ ہو سکتی ہیں۔جن میں مناسب نیند نہ لینا، کھانے میں بے اعتدالی ، شدید شور اور تیز روشنی میں ہمہ وقت رہنا،کسی کھانے والی چیز سے الرجک ہو نا وٖغیرہ شامل ہیں۔اگر دردشقیقہ کا حملہ ہو تو مریض کیلئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے پر سکون ہونے کی کوشش کرے۔
جب درد شروع ہو تب کوئی بھی ورزش کرنا ممکن نہیں ہو تا اس لئے اندھیرے کمرے میں تمام روشنیاں بند کرکے لیٹ جائیں اور آنکھوں پر کوئی پٹی باند ھ لیں۔بہتریہ ہے کہ کسی دیوار کے پاس اس طرح لیٹیں کہ آپ اس دیوار پر ٹانگیں ٹکا کر اوپر لے جا سکیں۔کولہوں سے پائوں کی ایڑھی تک ٹانگیں دیوار کے ساتھ لگا لیں۔اپنے دونوں بازو اطراف میں ڈھیلے چھوڑدیں۔اپنے دماغ کو بالکل خالی اور پر سکون کرنے کی کوشش کریںاور ساتھ ساتھ گہرے سانس لیں۔
ٹانگیں اوپر کی جانب کرنے سے جب دوران خون نیچے اور سر کی طرف آئے گا تو پانچ منٹ میں درد شقیقہ سے افاقہ مل جائے گا۔لہٰذا جتنی دیر با آسانی اس پوزیشن میں رک سکیں لیٹے رہیں۔آپ خود محسوس کریں گی کہ آپ پہلے سے بہتر اور پر سکون ہو چکی ہیں۔
درد شقیقہ کے دوران ایک بات کا خیال رکھیں کہ اپنا بلڈ پریشر ضرور چیک کروائیں ،اگر آپ کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے تو زیادہ دیر ٹانگیں اوپر کر کے نہ لیٹیں ۔اس کی بجائے ایک گلاس پانی میں آدھا لیموں کا رس نچوڑ کر پی لیں ۔اگر بلڈ پریشر کا مسئلہ نہ بھی ہو تو سرد رد کیلئے یہ نسخہ مفید ہے۔
درد شقیقہ کے حملے کے علاوہ عام دنوں میں بھی روزانہ یو گا کی ورزش کریں تاکہ اس بیماری سے چھٹکارہ پا سکیں۔شیو آسن میں بیٹھ کر گہرے گہرے سانس لیں ، سانس لیتے وقت پیٹ باہر کی طرف اور سانس نکالتے وقت پیٹ اندر کی طرف کھینچیں ۔اب سیدھی کھڑی ہو جائیں دونوں بازو سیدھے اوپر کی طرف لے جائیں اور آہستہ آہستہ بازو آگے اور پیچھے کی طرف لائیں،ساتھ ہی کمر کو بھی جھکاتے جائیں۔یاد رکھیں آگے جھکتے ہوئے سانس نکالتے جائیں اور جہاں تک ہو سکے جھکتے جائیں ۔ ایک سے بیس تک گنتی گنیں اب آہستہ سے واپس آ جائیں اور سیدھا کھڑے ہوکر گہرے گہرے سانس لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments