مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


روزے کا فدیہ کون دے سکتا ہے؟ سوال :۔فدیہ کون دے سکتا ہے یعنی کوئی بیمار آدمی جو روزہ نہ رکھ سکے وہ فدیہ دے سکتا ہے یا نہیں ؟اور فدیہ کتنا ہوتاہے؟

جواب :۔ہر بیمار شخص فدیہ نہیں دے سکتا بلکہ کوئی بھی شخص مرض اور بیماری کی وجہ سے اگر روزہ نہ رکھ سکے اس پر بعد میں اس روزے کی قضا لازم ہے تاہم ایسا مریض جو بیماری کی وجہ سے ابھی روزہ نہ رکھ سکتا ہو اور مستقبل میں بھی صحت بحال ہونے کی امید نہ ہو یا ایسا بوڑھا جو ابھی اور مستقبل میں بھی روزہ نہ رکھ سکتا ہو اس کیلئے فدیے کا حکم ہے ۔وہ فدیہ دے گا اور ایک روزے کا فدیہ پونے دوسیر گندم یا اس کی قیمت ہے جوکسی مستحق زکوٰۃ پر صدقہ کرنا واجب ہے۔ 

روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنا

سوال :۔کیا روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈال سکتے ہیں ؟

جواب :۔روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لہٰذا آنکھ میں دوا ڈال سکتے ہیں ۔

روزے کی حالت میں انہیلر کا استعمال 

سوال :۔روزے کی حالت میں انہیلر کا استعمال جائز ہے یا نہیں ،کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب :۔روزے کی حالت میں انہیلر کا استعمال ممنوع ہے کیونکہ ڈاکٹروں کی تحقیق کے مطابق اس کے ذریعہ صرف ہوا اندر نہیں جاتی بلکہ دوا کے لطیف اور باریک اجزا بھی پیٹ میں جاتے ہیں اس لئے روزے کی حالت میں انہیلر کا استعمال جائز نہیں، روزہ ٹوٹ جائے گا۔

 نصاب سے زیادہ زکوٰۃ ادا کرنا 

سوال :۔ میں نے سنا ہے کہ کسی شخص کو زکوٰۃ کی رقم اتنی نہیں دینی چاہئے کہ وہ خود صاحب نصاب بن جائے، میرا ایک دوست لاکھوں کا قرض ہے، کیا اسے میں نصاب سے زیادہ زکوٰۃ دے سکتا ہوں ؟(مزمل کراچی )

جواب :۔ آپ نے جو سنا ہے وہ درست ہے اور عام حالات میں کسی مستحق زکوٰۃ کو اتنی زکوٰۃ کی رقم دینا جس سے وہ خود صاحب نصاب بن جائے مکروہ تنزیہی ہے۔ اگر دے دی تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی تاہم اگر مستحق زکوٰۃ مقروض ہو تو اس کو بقدر قرض خواہ قرض جتنا بھی ہو تو اس کو مقدار نصاب سے زیادہ دیدینا بھی شرعاً درست ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

سولہ سالہ لڑکا تراویح کا امام؟

سوال :۔میرا سولہ سال ایک عزیز تراویح پڑھا رہے ہیں۔ کسی نے کہا کہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے اس کے پیچھے تراویح نہیں ہوسکتی۔ آپ واضح فرمائیے کہ کیا سولہ سال کے لڑکے کے پیچھے تروایح پڑھ سکتے ہیں، اس کی داڑھی بھی نہیں آئی (جاوید لاہور)۔

جواب :۔سولہ سال کی عمر کا لڑکا تراویح کی امامت کرسکتا ہے ،چاہے اس کی داڑھی نہ آئی ہو لہٰذا آپ کے عزیز کے پیچھے تراویح پڑھنا شرعاً درست ہے ۔

ناجائز غصہ کا مسئلہ 

سوال :۔میرے چھوٹے بھائی محمد عثمان کو بہت زیادہ غصہ آتا ہے اور وہ غصہ میں بڑوں سے بدتمیزی بھی کرتا ہے۔ کوئی ایسا کلمہ بتائیں جس سے غصہ پر قابو پایا جاسکتا ہو اور اس گناہ کی معافی بھی ہوسکتی ہو (میاں عظیم )

جواب :۔ بے جا غصہ ناجائز ہے جس سے احتراز کرنا لازم ہے۔ غصہ کا علاج یہ ہے کہ جس حالت میں ہو اس حالت کو تبدیل کرلیا جائے، مثلاً کھڑا ہو تو بیٹھ جائے۔ نیز ’’والکاظمین الغیظ والعافین عن الناس‘‘پڑھنے کا اہتمام کرے اور وضو کرلینا بھی بہتر ہے ۔ اب تک جس کسی سے بدتمیزی یا بے جا غصہ کیا ہو تو اس سے معافی مانگنی چاہئے اور آئندہ احتیاط کرے ۔

حفاظتی اسلحہ پر زکوٰۃ 

سوال :حفاظت کیلئے جو اسلحہ گھر میں رکھا ہو، کیا اس پر بھی زکوٰۃ لاگو ہوگی ؟(نصیر، لاہور)

جواب :حفاظتی بندوق یاحفاظتی اسلحہ پر زکوٰۃ واجب نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

با با ناظر اور بونے

بابا ناظر ایک بوڑھا موچی تھا جو سارا دن سخت محنت کر کے جوتے بنایا کرتا تھا۔ایک بار سردیاں آئیں تو بابا ناظر ٹھنڈ لگ جانے کے باعث بیمار پڑ گیا۔اس کی بیماری اس قدر بڑھ گئی کہ وہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں رہا۔

کیمرا کیسے کام کرتا ہے؟

جو لوگ کیمرے سے تصویریں بناتے ہیں، ان میں سے اکثر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ تصویر کھینچنے کا عمل کس طرح واقع ہوتا ہے۔

ذرامسکرائیے

اُستاد (شاگرد سے): ’’پنجاب کے پانچ دریائوں میں سے کوئی سے چار کے نام بتائو؟ شاگرد: ’’پہلے کا نام بتا کر،جناب دوسرا میں آپ سے پوچھنے والا تھا،تیسرا مجھے یاد نہیں اور چوتھا میری کتاب سے مِٹاہوا ہے‘‘۔٭٭٭

پہیلیاں

ایک بڈھے کے سر پر آگ گاتا ہے وہ ایسا راگ اس کے منہ سے نکلیں ناگجو تیزی سے جائیں بھاگ٭٭٭

ننھا گرمی سے گھبرایا

ننھا گرمی سے گھبرایا اُس دن شدت کی گرمی تھی دھوپ میں ہر اک شے جلتی تھی

حرف حرف موتی

٭…سچائی ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی لیکن تاثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔ ٭…سب سے زیادہ جاہل وہ ہے جو گناہ سے باخبر ہوتے ہوئے بھی گناہ کرے۔ ٭…عزت کمانا دولت کمانے سے زیادہ مشکل ہے جبکہ عزت گنوانا دولت گنوانے سے زیادہ آسان ہے۔