سحر وافطار کے فضائل

تحریر : ڈاکٹر فرحت ہاشمی


روزہ نفس کو اللہ کی اطاعت کا پابند بناتا ہے۔ بندہ اللہ کے حکم سے ایک خاص وقت تک کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے اور ایک مخصوص وقت میں (سحری) خواہ اس کا دل نہ بھی چاہ رہا ہو تو اللہ کی خوشنودی کیلئے کھاتا ہے۔ بعض اوقات سحری کھانے میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا جاتا ہے، بعض لوگ سحری کرتے ہی نہیں، بعض وقت سے پہلے ہی کھا لیتے ہیں جبکہ تاخیر سے کھانا سنت ہے۔

ابودرداؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تین کام اخلاق نبوت میں سے ہیں افطاری میں جلدی، سحری میں تاخیر اور نماز میں دائیں (ہاتھ) کو بائیں پر رکھنا۔ (صحیح الجامع الصغیر، ج2، 3038)

سحری کا اہتمام ضروری : سحری کھانے میں برکت ہے اور یہ سنت نبوی ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: سحری کھاؤ کیونکہ اس میں برکت ہے (صحیح بخاری: 1923)۔ حضرت عِرباض بن ساریہؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے رمضان میں سحری کیلئے بلایا اور فرمایا ’’آؤ مبارک کھانا کھا لو‘‘ (ابو داؤد : 2344)۔ 

سحری اللہ کی عطا ہے:  ایک شخص نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ نبی کریم ﷺ سحری کھا رہے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ سحری برکت ہے جو اللہ نے تمہیں عطا فرمائی ہے، اسے مت چھوڑا کرو‘‘ (مسند احمد: 23142)۔مقدام بن معدی کربمعدیکربؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اپنے اوپر صبح کا کھانا (یعنی سحری) لازم کرو اس لیے کہ وہ صبح کا مبارک کھانا ہے۔ (سنن النسائی: 2166)

 رحمتوں کا نزول: حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’یقینا اللہ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر درود بھیجتے ہیں۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں اور فرشتے ان کیلئے رحمت و مغفرت کی دعائیں کرتے ہیں‘‘ (المعجم للطبرانی،ج 7، 6430)

 کھجور بہترین سحری ہے: نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:’’کھجور مومن کی بہترین سحری ہے۔ سحری میں متوازن غذا استعمال کریں تاکہ دن بھر تروتازہ رہیں اور صحیح طور پر عبادات کر سکیں‘‘ (ابو داؤد:2345)

افطاری خوشی کا وقت: ’’روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوتی ہیں۔ ایک جب وہ افطار کرتا ہے، دوسرے جب وہ اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو( روزے کا ثواب دیکھ کر) خوش ہو گا‘‘(صحیح بخاری: 1904)

افطار جلدی کرنا مسنون: سورج غروب ہوتے ہی روزہ افطار کر لینا چاہیے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تک لوگ افطار کرنے میں جلدی کرتے رہیں گے بھلائی پر رہیں گے‘‘(صحیح البخاری1957)۔ رسول اللہ ﷺ نماز سے پہلے تازہ کھجوروں سے روزہ افطار فرماتے۔ اگر تازہ کھجوریں نہ ہوتیں تو خشک کھجور تناوّل فرما لیتے۔ یہ بھی نہ ہوتیں تو پانی کے چند گھونٹ پی لیا کرتے تھے ( ابو داؤد:2356)

افطاری کروانے کا اجر: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے روزہ دار کو روزہ افطارکرایا اسے بھی اتنا ہی اجر ملے گا جتنا روزہ دارکیلئے ہو گا اور روزہ دار کے اجرسے کم کوئی چیز نہیں ہو گی‘‘۔ (سنن الترمذی:807)

کرنے کے کام:سحری و افطاری کا اہتمام اعتدال کے ساتھ کریں کیونکہ یہ شھرالطعام نہیں بلکہ شھرالصیام ہے۔ مرغن غذاؤں اورپیٹ بھر کر کھانے سے پرہیز کریں تاکہ جسم میں سستی پیدا نہ ہو۔بچا ہوا کھانا ضائع نہ کریں بلکہ کسی ضرور ت مند کو دے دیں۔

افطارکی دعائیں: روزہ کھولتے وقت رسول اللہ ﷺ یہ کلمات کہتے تھے:اَللّٰھُمَّ لَکَ صُمْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ ’’اے اللہ! میں نے تیرے لیے روزہ رکھا اور تیرے ہی دیے ہوئے رزق سے افطار کیا‘‘ (مشکاۃ المصابیح :1994)۔

ذَھَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوْقُ وَثَبَتَ الْاَجْرُ اِنْ شَآئَ اللہ ُ’’پیاس ختم ہوگئی، رگیں تر ہو گئیں اور (روزے کا) ثواب ان شاء اللہ پکا ہو گیا۔  (سنن ابی داؤد:2357)

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْھُدٰی وَالتُّقٰی وَالْعَفَافَ وَالْغِنٰی ’’اے اللہ! بے شک میں تجھ سے ہدایت، تقوٰی، پاکدامنی اور بے نیازی کا سوال کرتا ہوں‘‘(صحیح مسلم:6906)

روزہ افطار کرانے والے کو یہ دعا دیں:رسول اللہ ﷺ نے حضرت سعد بن معاذ عبادہ ؓ کے پاس روزہ افطار کیا اور پھر یہ دعا دی: اَفْطَرَعِنْدَکُمُ الصَّآئِمُوْنَ وَاَکَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلَائِکَۃُ ’’روزے دار تمہارے ہاں روزہ افطار کرتے رہیں اور نیک لوگ تمہارا کھانا کھاتے رہیں اور فرشتے تمہارے لیے دعائیں کرتے رہیں۔ (سنن ابی داؤد: 3854)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

با با ناظر اور بونے

بابا ناظر ایک بوڑھا موچی تھا جو سارا دن سخت محنت کر کے جوتے بنایا کرتا تھا۔ایک بار سردیاں آئیں تو بابا ناظر ٹھنڈ لگ جانے کے باعث بیمار پڑ گیا۔اس کی بیماری اس قدر بڑھ گئی کہ وہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں رہا۔

کیمرا کیسے کام کرتا ہے؟

جو لوگ کیمرے سے تصویریں بناتے ہیں، ان میں سے اکثر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ تصویر کھینچنے کا عمل کس طرح واقع ہوتا ہے۔

ذرامسکرائیے

اُستاد (شاگرد سے): ’’پنجاب کے پانچ دریائوں میں سے کوئی سے چار کے نام بتائو؟ شاگرد: ’’پہلے کا نام بتا کر،جناب دوسرا میں آپ سے پوچھنے والا تھا،تیسرا مجھے یاد نہیں اور چوتھا میری کتاب سے مِٹاہوا ہے‘‘۔٭٭٭

پہیلیاں

ایک بڈھے کے سر پر آگ گاتا ہے وہ ایسا راگ اس کے منہ سے نکلیں ناگجو تیزی سے جائیں بھاگ٭٭٭

ننھا گرمی سے گھبرایا

ننھا گرمی سے گھبرایا اُس دن شدت کی گرمی تھی دھوپ میں ہر اک شے جلتی تھی

حرف حرف موتی

٭…سچائی ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی لیکن تاثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔ ٭…سب سے زیادہ جاہل وہ ہے جو گناہ سے باخبر ہوتے ہوئے بھی گناہ کرے۔ ٭…عزت کمانا دولت کمانے سے زیادہ مشکل ہے جبکہ عزت گنوانا دولت گنوانے سے زیادہ آسان ہے۔